وزیراعظم نے انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں بارے بڑا اعلان کردیا

0
34

وزیراعظم عمران خان نے انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں بارے بڑا اعلان کردیا

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری بیان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر کہا گیا ہے کہ میں نے وزارتِ انسانی حقوق، اٹارنی جنرل اور بیرسٹر علی ظفر سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کے حکم نامے میں وضع کردہ معیار پر پورا اترنے والی زیرِ سماعت مقدمات میں نامزد اور سزا یافتہ خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کیلئے عدالت عظمیٰ کے حکم نامے 299/2020 پر فوری عملدرآمد کی ہدایات دے دی ہیں۔


وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں لکھا کہ انسانی بنیادوں پر غور کیلئے میں نے غیر ملکی اور سزائے موت کی منتظر خواتین قیدیوں کی تفصیلات بھی فوری طلب کی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کوبدلنے کےلیے 700 ارب کا پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا

Leave a reply