عمران خان کا شارٹ مارچ ناکام ہوجائے گا. شیری رحمان

0
113

عمران خان نے لانگ مارچ کا نہیں شارٹ مارچ کا اعلان کیا جو بہت جلد ناکام ہوجائے گا. شیری رحمان

وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کا نہیں لاہور سے اسلام آباد شارٹ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ اگر ان کی عمران بچائو تحریک اتنی مقبول ہے تو پیپلز پارٹی کی طرح کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کر کے دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو چیلنج کیا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی جیسا لانگ مارچ نہیں کر سکتے۔


وفاقی وزیر اور رہنماء پیپلزپارٹی شیری رحمان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ؛ ان کا شارٹ مارچ جی ٹی روڈ سے شروع اور جی ٹی روڈ پر ختم ہوگا۔ عمران خان جانتے ہیں لوگ ان کی انتشار کی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ 25 مئی اور 21 اکتوبر کو لوگوں نے باہر نا نکل کر تحریک انتشار کی کال کو مسترد کیا۔ اس بار بھی عمران خان کو ناکامی ہوگی۔

وفاقی زیر شیری رحمان نے مزید کہا کہ؛ انتخابات کا اعلان کسی جتھے کے ذاتی مطالبے کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا۔ انتخابات آئین کے مطابق وقت پر ہونگے۔ سندھ اور بلوچستان میں ابھی بھی 2.6 ملین لوگ ہنگامی امداد کے منتظر ہیں، لاکھوں کیمپس میں رکے ہوئے۔ اس صورتحال میں یہ مارچ نکال کر انتخابات کا مطالبہ کر رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ لاہور لبرٹی چوک سے جمعہ کو شروع ہوگا.

اسی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تھا کہ کہا گیا ہے کہ؛ ملک مشکل میں ہے اور آپ احتجاج کر رہے ہیں، مجھے کہا گیا آپ غیر ذمہ دار ہیں، ہماری حکومت میں کورونا بحران آیا ہم اس سے نمٹے، 17 سال کے بعد ملکی معیشت میں بہتری آئی تھی، بلین ٹری سونامی پروگرام کو دنیا نے تسلیم کیا، ہماری حکومت کے خلاف تین لانگ مارچ ہوئے تھے.

مزید یہ بھی پڑھیں؛ جنسی ہراسگی میں ملوث تین ملزمان گرفتار،فحش ویڈیوز بھی برآمد
ارشد شریف قتل؛ تحقیقاتی ٹیم کینیا جائے گی
ٹریفک پولیس اہلکارکی گانا گا کرپارکنگ کے بارے میں بتانے کی ویڈیو وائرل
وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی وخوشحالی کےلئے دعائیں کی
ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید
امریکا کی جانب سے تیل کے ایمرجنسی ذخائر استعمال کرنے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
ڈیرہ اسمٰعیل خان:فیصل کریم کنڈی اور جے یو آئی ف کے رہنماوں کی صوبے کی ترقی کے لیے کوششیں جاری

Leave a reply