![imran khan](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/12/AnyConv.com__imran_khan_pti_0-sixteen_nine.jpeg)
عمران خان نے ریاست کے تقدس اور رٹ کو چیلنج کیا. تحریری فیصلہ
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ معطل کرنے کی استدعا عدالت نے مسترد کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی، بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جبکہ تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالتی کارروائی کی خلاف ورزی پر ذاتی طور پر پیش ہونا پڑے گا،قانون معاشرے کے طاقت ور اور کمزور تمام طبقوں کے لیے برابر ہے، یہ کوئی مذاق نہیں قومی خزانے کو اتنا بڑا نقصان پہنچانے کے بعد انڈرٹیکنگ دے دی جائے لاہور میں قومی خزانے، املاک اور لوگوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا.
جبکہ عمران خان کے اس کنڈکٹ اور عمل کے بعد محض انڈرٹیکنگ پر وارنٹ منسوخ نہیں کئے جا سکتے،عمران خان نے ریاست، ریاست کے تقدس اور رٹ کو چیلنج کیا،عمران خان کے فالورز نے کئی پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا اور پولیس کی گاڑیوں کو جلایا، عمران خان کے فالورز نے پولیس کے وارنٹ گرفتاری تعمیل میں رکاوٹ ڈالی،عدالت طلبی کے باوجود مسلسل عدم حاضری پر ملزم کے وارنٹ جاری کرتی ہے، عدالت ناقابل ضمانت وارنٹ میں پولیس کو ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتی ہے، وارنٹ گرفتاری ملزم کے عدالت کے سامنے پیش ہونے پر منسوخ ہو جاتے ہیں،پولیس نے عمران خان کو بلاتاخیر گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کرنا ہے،
تحریری فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج ظفر اقبال نے جاری کیا، قبل ازیں جب عدالت میں سماعت ہوئی تھی تو جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ کافی تفصیل سے باتیں ہوئیں، اب آرڈر بھی تفصیل سے ہی آئے گا،عمران خان اب بھی سرینڈر کردیں تو میں آئی جی کو آرڈر کردیتاہوں کہ ان کوگرفتار نہ کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
عمران خان ابھی تک زمان پارک میں ہیں اور اسلام آباد پولیس لاہور پولیس کے ساتھ ملکر انکی گرفتاری کے لئے 20 گھنٹے طویل آپریشن کر چکی ہے ، تحریک انصاف نے آپریشن رکوانے کے لئے عدالت کا سہارا لیا، گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے آپریشن روکنے کا حکم دیا، آج لاہور ہائیکورٹ نےد وبارہ سماعت کر کے ایک روز کی توسیع کی، اب کل جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہو گی