عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر دلائل طلب

Imran Khan

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداروں کے خلاف مسلسل بولنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر غداری کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی ہے

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک شہری مظفر حسین نے سیشن کورٹ میں عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی، جس پر عدالت نے آج ہی سماعت کی، شہری نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ فیصل آباد جلسے کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے حساس ادارے کے سربراہ کے خلاف بیان دیا ،درخواست گزار نے عدالت میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بیان دیکر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی عدالت پولیس کو عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے

سیشن کورٹ نے عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا جب کہ کیس کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

 لانگ مارچ کا آج دوبارہ سے آغاز پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان از سر نو تشکیل دیدیا

Comments are closed.