وزیرآباد میں لانگ مارچ کے آغاز پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر کے قریب گزشتہ روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔عمران خان کے زخمی ہونے کے بعد پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے. مہوش حیات جو کہ عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں انہوں نے عمران خان کے حق میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے نے بے نظیر بھٹو کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی یاد دلا دی ہے. خدا ہمارے ملک کو سلامت رکھے پاکستانیوں کی حفاظت فرمائے. مہوش حیات نے مزید یہ بھی کہا کہ پرامن
احتجاج سب کا حق ہے لہذا حکومت کو سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے. یاد رہے کہ مہوش حیات عمران خان کی حامی ہیں وہ ان کے حق میں نہ صرف بات کرتی ہیں بلکہ ان کو پاکستان کا مسیحا سمجھتی ہیں. مہوش حیات کے ساتھ بہت سارے دوسرے سٹارز بھی عمران خان کے حامی ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف اسی میں ہے کہ عمران خان کو اقتدار کی کرسی پر بٹھایا جائے. شان شاہد ، ہارون شاہد ، ثمینہ پیرزادہ ، منیب بٹ و دیگر عمرا ن خان کو سوشل میڈیا پر کھل کر سپورٹ کرتے ہیں.