ملک مخالف نعرے، شہر قائد سے خواتین سمیت 313 غیر ملکی باشندے گرفتار

0
123

ملک مخالف نعرے، شہر قائد سے خواتین سمیت 313 غیر ملکی باشندے گرفتار

شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

ضلع ویسٹ پولیس نے غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنے والے 313 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران ملک مخالف نعرے لگانے والے 313 غیر ملکی افغانی باشندوں کو گرفتار کیا۔گرفتار باشندوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ باشندوں کی گرفتاریاں تھانہ اورنگی، مومن آباد، منگھوپیر, پیرآباد اور پاکستان بازار پولیس کی جانب سے عمل میں لائی گئیں۔غیر ملکی باشندوں کو غیر قانونی طورپر بنا کسی ملکی شناخت کے مشکوک حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار باشندوں کا کریمنل ریکارڈ بھی بائیومیٹرک کے ذریعے چیک کیا جارہا ہے۔گرفتار باشندوں کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کئے گئے ہیں

دوسری جانب تھانہ سچل پولیس نے دوران ڈکیتی دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، -سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق تین ملزمان شہری عبدالوہاب اور فیض الرحمن سے لوٹ کر فرار ہو رہے تھے- ملزمان شہریوں سے موباٸل فونز نقدی و دیگر سامان چھین کر فرار ہو رہے تھے-گشت پر مامور پولیس موقع پر پہنچی دو ملزمان کو حسب اشارہ مدعی موقع پر گرفتار کیا-جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوا-گرفتار ملزمان میں علی حیدر اور زین علی شامل ہیں ملزمان کو شر گوٹھ کے قریب سے کارواٸی کرکے گرفتار کیا گیا ہے ملزمان سے شہریوں سے چھینہ ہوا موباٸل فونز اور نقدی و دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے ملزمان نے اپنے فرار ساتھی کا نام احتشام بتایا ہے-

بیوی کمرے میں سوئی ،صحن میں سوئے شوہر پر گولیاں چل گئیں

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

بارڈر کراس کرنے اور ملک مخالف نعرے لگانے والے غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیا

دوسری کارواٸی میں تھانہ سچل پولیس نے اسٹریٹ کراٸم میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا ملزم کو دوران گشت کارواٸی کرکے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا ہے ملزم سورت خان ولد آدم خان کو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی اسلحہ پسٹل بمع راٶنڈ برآمد کیا گیا ہے، ملزم علاقہ میں اسٹریٹ کراٸم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے ملزم عادی مجرم ہے پہلے بھی دو مقدمہ میں مفرور ہے ملزم کیخلاف غیرقانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔

سچل پولیس نے تیسری کارواٸی میں بدفیلی کے مقدمہ میں دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان طاطل ولد مرزا بیگ اور شہیر وپد محمد آصف کو گرفتار کیا گیا ہے ملزمان کو مقدمہ الزام نمبر 1699/2022 بجرم دفعہ 377/34 میں گرفتار کیا گیا تھا ملزمان کو مدعیوں کی پواٸنٹیشن پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان کا سابقہ رکارڈ معلوم کیا جاٸیگا۔

Leave a reply