آہ ! مولانا کو بڑا دھچکا، پاکستان علما کونسل نے آزادی مارچ کو انتشار قرار دیا

0
22

گوجرانوالہ:آہ!مولانا فضل الرحمن کو سخت دھچکہ ، پاکستان علماکونسل نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو غلام ذہنوں کی عکاسی قراردیتے ہوئے اس کو ملک وقوم کے لیے انتشار قرار دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مساجد اور مدارس کسی بھی انتشار اور فساد کی حمایت نہیں کریں گے

دھواں چھوڑنے والے ہوجائیں تیار ، وارننگ اور نوٹس ہیں تیار

ذرائع کےمطابق آج گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مدارس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، مسجد اور مدرسے ماضی میں کسی انتشار اور فساد میں شامل ہوئے اور نہ مستقبل میں ایسا ہوگا۔ اور نہ ہی آزادی مارچ کے لیے کسی طالب علم یا استاد کو کوئی چھٹی دی جائے گی۔

بلوچستان یونیورسٹی کےوائس چانسلراپنا عہدہ چھوڑ کرچلےگئے

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کوئی بچوں کو زبردستی مارچ میں شریک نہیں کرسکتا ہے۔مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ انتشارپھیلانےوالوں کوعوام کے ساتھ مل کر روکیں گے اور 27 اکتوبر کو بھارت کےخلاف ملکی سطح پر یوم سیاہ منایا جائے گا۔

وزیراعظم کا پاک فوج کی جرأت کو سلام

یاد رہے کہ گزشتہ روز جامعہ بنوریہ نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی مخالفت کا اعلان کیا، مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ دینی طلبہ کو سیاست میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کے بارے میں انکشاف ہوا ہےکہ وہ ابھی تک ان کوششوں میں لگے ہوئے کہ یہ آزادی مارچ منسوخ ہوجائے کیونکہ ان کو ڈر ہے کہ اگرآزادی مارچ ناکام ہوا تو سب کی سیاست کابیڑا غرق کردے گا

Leave a reply