تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا، عمران خان کی آج عدالت کے سامنے پیشی ہو گی جس میں نیب حکام عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کریں گے،
عمران خان کو نیب راولپنڈی کے دفتر سے پولیس لائن لے جایا گیا جہاں آج عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت پولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں ہو گی عمران خان کو آج نیب عدالت کے سامنے پیش ہونا ہے لیکن حالات کی کشیدگی کے باعث انہیں پولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں خصوصی عدالت لگا کر نیب جج کے سامنے پیش کیا جائے گا
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور پولیس لائنز پہنچ گئے پولیس لائنزکے باہرکنٹینرز لگائے گئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی کررہے ہیں، توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر آج فرد جرم عائد ہونی ہے،
پولیس حکام کے مطابق خصوصی عدالت میں داخلے کی رسائی عدالتی لسٹ کے مطابق ہوگی اورعمران خان کی پیشی کے حوالے سے کوریج کی اجازت جج صاحبان کی مرضی کے مطابق ہوگی عمران خان کی لیگل ٹیم کو نسٹ یونیورسٹی چوک پر روک لیا گیا جب کہ پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان، شاہ محمود اوراسد عمر کو بھی پولیس لائنز میں داخل نہیں ہونے دیا گیا
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے اور صرف عدالت کی جانب سے مجاز افراد کو عدالت کے احاطے میں داخلہ کی اجازت ہو گی پولیس کے مطابق سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج ایف ایٹ کچہری کے بجائے پولیس لائن میں پیش کیا جائے گا عمران خان کو آج نیو پولیس گیسٹ ہاؤس، پولیس لائن ہیڈکوارٹر، ایچ 11 ون میں لایا جائے گا۔ جہاں عدالت لگا کر انہیں نیب عدالت کے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن اور عمران خان کا کیس بھی یہیں سنا جائے گا
دوسری جانب پشاور پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاری کا عمل شروع کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کی نشاندہی کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی ویڈیوز و جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نشاندہی کی جارہی ہے۔10 سے زائد مظاہرین گرفتار ہوچکے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنزہارون الرشید کا کہنا تھا کہ مظاہرین کوریڈ زون کے اندر داخل ہونے سے روکنے میں کامیاب رہے، ریڈ زون سے باہر چاغی پہاڑ کا ماڈل جلا دیا گیا
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 8 رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا،تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری سمیت 8 افراد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت میں درخواستیں دائر کیں عدالت سے رجوع کرنے والوں میں فیصل چوہدری، سیف اللہ نیازی اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر شامل تھے اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی استدعا کو منظور کیا اور پولیس کو گرفتاری سے روکتے ہوئے 12 مئی کو جواب طلب کرلیا
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات
ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ