پنجاب یونیورسٹی میں وزیراعظم عمران خان پر تشدد کرنے والے جمیت طلبا اسلام کے سابق ناظم حافظ فرحت عباس کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عمران خان کو 2007 میں پنجاب یونیورسٹی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا،اس واقعہ میں جمیت طلبا اسلام کے ناظم حافظ فرحت عباس آگے آگے تھے ،عمران خان کو اس دوران ایک ڈیپارٹمنٹ میں مبحوس کردیا گیا اور بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا تاہم اب ان کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا ہے

اس حوالے سے سی ایم پناجب کے دفتر سے اظہر مشوانی نے نوٹیفکیشن کی تصویر جاری کرتے ہوئے حافظ فرحت عباس کو مبارکباد دی-
https://twitter.com/MashwaniAzhar/status/1432966445453959169?s=20

Shares: