مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف، شہبازشریف کےمنصوبے ری پیکج کرکےعوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا،

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کے لوگوں‌ کو قرضے دینے کا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے وزیراعظم نواز شریف کی کامیاب جوان پروگرام کی تقریب کے دوران کی گئی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب چھوٹی سوچ بڑی تقریر سے نہیں اعمال سے ہوتی ہے ، نوازشریف نے نوجوانوں کیلیے 80 ارب روپے سالانہ رکھےتھے، آدھا حصہ خواتین کا تھا ، عمران خان نے نوازشریف کے یوتھ پروگرام پرنئی تختی لگا کر پچھلے جھوٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا،

آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

مریم اورنگزیب کی طرف سے جیل میں مریم نوازشریف سے ذاتی معالج کی ملاقات نہ کرانے کی بھی مذمت کی گئی، انہوں نے کہا کہ جیل میں مریم نوازکی طبیعت کی خرابی کی اطلاعات پریشانی کا باعث ہیں، مریم نوازشریف کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کوبھی ملاقات نہیں کرنےدی گئی، جواب دیاجائےکہ مریم نوازشریف سےجیل میں ڈاکٹروں سے ملاقات کیوں نہیں کرنے دی گئی؟ بہادروالد، بہادربیٹی کوذہنی اذیت دینے کاحربہ ناکام ہوا،ان شاءاللہ سرخروہوں گے،

Shares: