عمران خان پنجاب اور کے پی اسمبلی توڑ کر آمروں کی فہرست میں شامل. شیری رحمان

وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ خان پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسیمبلی توڑ کے آمروں کی فہرست میں شامل ہونگے جنہوں نے ماضی میں اسمبلیاں توڑیں۔ یہ عوام کے ووٹ اور پارلیمانی اکثریت کو اپنے ذاتی فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ وقت سے پہلے عوامی منتخب اسمبلیوں کو توڑنا ان کی آمرانہ سوچ کا ثبوت ہے.


انہوں نے مزید کہا یہ ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرکے اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، بحران پیدا کرنے کی حکمت عملی سے عمران خان کو تو فائدہ ہو سکتا ہے لیکن ملک اس کا متحمل نہی۔ ہم نے بہت مشکل سے ملک کو سابق نااہل حکومت کی تباہ کاریوں اور ڈیفالٹ سے بچایا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سعودی عرب میں جسمانی طور پر ساتھ جُڑے دو عراقی بچوں کا کامیاب آپریشن
سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا
برلن میں پاکستانی مشن کا 33 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف
بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار
اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا

ان کا کہنا تھا عمران خان کا مقصد ہر صورت میں اقتدار میں آنا ہے۔ عمران خان اپنی اسمبلیاں توڑنے کی خواہش بھی پوری کر لیں، اقتدار میں وہ پھر بھی نہیں آئے گے۔ لوگ ان کے چار سال کے بدترین دور کو نہیں بھولے۔ فرد واحد کی ضد اور انا پر کھڑی جماعت عوامی نمائندگی نہیں کر سکتی۔

Shares: