عمران خان نے پرتشدد مزاحمت کا راستہ اختیار کیا. فرخ حبیب

عمران خان نے کارکنوں کو 9 مئی کے سانحے کے لیے تیار کیا ۔ فرخ حبیب
0
96

عمران خان نے مزاحمت اور تشدد کا راستہ اختیار کیا اور عدم اعتماد کے بعد ہمیں چین سے بیٹھنے نہیں دیا گیا،عمران خان کو الیکشن کا انتظار کرنا چاہیے تھا، عوام کے ذہنوں میں نفرت کا بیج بُویا جبکہ جذبات کی وجہ سے میں بہت آگے نکل گیا. فرخ حبیب نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کرتے ہوئے ایک پریس کانفرنس میں عمران خان پر الزامات کی بوجھاڑ کردی ہے.

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی دفتر لاہور پہنچے تھے جہاں انہو ں نے عون چوہدری کی موجودگی میں تحریک انصاف اور عمران خان کو خیرباد کہا اور اس پریس کانفرنس میں انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی بھی بھرپور مزمت کی ہے، انہوں نے کہا ذرائع ابلاغ کےنمائندگان سے بہت ہی پرانا تعلق ہے جبکہ تقریبا پانچ ماہ سے ہم اپنے گھروں میں نہیں تھے.

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رہنماء فرخ حبیب نے عدم اعتماد کے بارے میں کہا کہ کہ وہ آئینی طریقے سے ہوا تھا اور پی ٹی آئی چیئرمین کو آئینی طور پر اقتدار سے ہٹایا گیا تھا۔ جبکہ خود احتسابی کا عمل بہت ضروری ہے اور یہ کوئی کفر یا اسلام کی جنگ نہیں تھی بلکہ 5 ماہ کے دوران دماغ میں ایک ہی سوچ موجود تھی اور وہ یہ کہہ ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں قائداعظم کا پاکستان بنانے میں مصروف تھے تاہم اب کچھ مخلص دوستوں نے اس مشکل وقت میں رہنمائی کی ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سائفر کیس عمران خان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ
عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات
سی ڈی اے افسران کے تبادلوں کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے
اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے 11 صحافیوں کی بھی موت
ان کا مزید کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے بعد سیاسی جدوجہد کی بجائے انتشار کا راستہ اپنایا گیا تھا جو انتہائی غلط اقدام تھا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں کو تشدد کی راہ اپنانے کے لیے اکسایا تھا اور پی ٹی آئی کارکنوں کو اداروں کے خلاف بھی بھڑکایا گیا تھا ، سیاسی رہنما پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں لیکن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں کو 9 مئی کے سانحے کے لیے تیار کیا اور عمران خان نے کارکنوں کو بیلٹ کی بجائے پر تشدد کارروائیوں کا درس دیا یہی وجہ ہے کہ پر تشدد کارروائیوں سے املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا جو انتہائی قابل مزمت ہے.

Leave a reply