عمران خان صاحب ،آپ کے لوگوں نے بھی کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا،حافظ نعیم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس سب سے زیادہ طاقت ہے لیکن کراچی ڈوب رہا ہے

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں سے لوگوں کو نکالا ہے ان کیلئے رہائش کا منصوبہ ہی نہیں بنایا،سیاسی اور علاقائی بنیادوں پر بھرتیاں کی گئیں ہیں اعداد و شمار چیک کریں کہ کے ایم سی اور دیگر اداروں میں کتنے لوگ موجود ہیں،ایم کیو ایم کی پوری کوشش ہے کہ ان کا گورنر لگ جائے،ایم کیو ایم وزارتوں کے پیچھے لگی ہوئی ہے،مرتضیٰ وہاب کو کراچی سے متعلق معلومات ہی نہیں ہیں،وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ بارش کے دوران ریلیف کا کام نہیں کرسکتے،جہاں پانی خشک ہو جاتا ہے وہاں مرتضیٰ وہاب پہنچ جاتے ہیں

حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب ،آپ کے لوگوں نے بھی کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا،وزیر اعلی ٰبتائیں بارش اور گھر میں پانی داخل ہو تو کیا آپ بارش رکنے کا انتظار کریں گے،پی ٹی آئی کے کراچی کے رہنما اپنے ایونٹ کرکے اپنی قیادت سے جھوٹ بولتے ہیں خان صاحب ، بتائیں کوٹہ سسٹم میں غیر معینہ مدت تک اضافہ، اس کی کیا تک بنتی تھی،کے فور میں جو ماضی میں 18 ارب روپے رکھے گئے وہ استعمال نہیں ہوئے،آپ کراچی والوں کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں خان صاحب نے کے سی آر کا اعلان کیا،کے سی آر کون بنائے گا کس کمپنی کے ساتھ بات ہوئی ہے کچھ نہیں معلوم،کسی بھی حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا ،کراچی کو بچانا ہے تو 24 جولائی کو ترازو پر مہر لگائیں،

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے دیئے امبر دانش کے تلخ سوالات کے جواب

سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

Shares: