عمران خان سے ملاقات کوانتہائی خوشگواردیکھ رہا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

0
63

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سےملاقات کوانتہائی خوشگواردیکھ رہاہوں،.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین وائیٹ ہاؤس میں ملاقات جاری ہے، اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کوانتہائی خوشگواردیکھ رہا ہوں، ،امید ہے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئےگی،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ عمران خان وائیٹ ہاوس پہنچے تو امریکی صدر نے خیر مقدم کیا،

وزیراعظم عمران خان امریکی صدر سے ملنے پاکستان کے قومی لباس میں گئے، وزیراعظم نے شلوار قمیض پہن رکھی ہے،انہوں نے نیلی شلوار قمیض کے اوپر ویسٹ کوٹ بھی پہنا ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے مشہور پشاوری چپل پہن کر وائیٹ ہاوس گئے ہیں.

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے، وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ٹرمپ سے بے تکلفانہ گفتگو کرتے رہے اور گفتگو کرتے ہوئے مسکراتے رہے.

شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاک امریکا تعلقات کا نیا دور شروع کریں گے،وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان کا وژن لے کر امریکا آئے ہیں،ہم خطے میں امن اور خوشحالی کا بیانیہ لے کر امریکا آئے ہیں،

Leave a reply