باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ کر کے بیرونی سازش کے بیانیہ کو دفن کردیا
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کو امریکہ کے خلاف اکسا رہے ہیں، دوسری طرف خیبر پختونخوا کے عوام کے پیسے خرچ کر کے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کر رہے ہیں،عمران خان دہرے معیار کا عالمی آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں، عمران خان نے پی ٹی آئی کو ایک مافیا کی صورت دے دی ہے،صدر کا اپنا بیٹا اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں پیش پیش ہے،آج لاہور میں پی ٹی آئی کی جانب سے قومی پرچم اتار کر پی ٹی آئی کے پرچم لگائے جا رہے ہیں، عمران خان اور پی ٹی آئی سازشوں سے باز آجائیں، پی ٹی آئی کا ساڑھے تین سالہ اقتدار عوام کے لیے ڈراؤنہ خواب تھا، فارن فنڈنگ انکوائریز سے بھاگنے کے لیے پی ٹی آئی کو اسٹے آرڈرز مل رہے ہیں،
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ
پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور
قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایوان صنعت و تجارت لاہور کے تحت ہونے والے عشائیے میں شرکت کی اور کہا کہ میں چین اور امریکا گیا، ڈیووس کا دورہ کیا، وسطی ایشیا کے ممالک کے نمائندوں سے بات کی اور ہر جگہ سے پاکستان کے لئے مثبت تاثر ملا، میں نے دنیا کے مختلف ممالک کے نمائندوں کے سامنے ایڈ کے بجائے ٹریڈ کا مقدمہ رکھا، دفتر خارجہ کا ایف اے ٹی ایف اور جی ایس پی پلس جیسے اہم ترین معاملات کے حل پر بھی بہت فوکس ہے،