عمران خان سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہا, وزیراعظم نے شوگر مافیا کو این آر او دے دیا,احسن اقبال

ahsan iqbal

عمران خان سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہا, وزیراعظم نے شوگر مافیا کو این آر او دے دیا,احسن اقبال

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کا صرف ایک ایجنڈا ہے کہ مخالفین کو نشانہ بنایا جائے، عمران خان سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہا، وزیراعظم نے شوگر مافیا کو این آر او دے دیا، حکومت کرپشن کی سب سے بڑی محافظ ہے۔

رہنما احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک سال ہو گیا لیکن نیب میرے خلاف ریفرنس دائر نہیں کر سکا، حیلے بہانے کر کے نیب ہر بار نئی تاریخ لے لیتا ہے، نیب کو جھوٹ گھڑنے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے، پاکستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کا جرم بار بار کروں گا، شراب کا پرمٹ دینا ٹھیک ہے لیکن کھیلوں کے گراؤنڈ بنانا کرپشن ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا آج مسلم لیگ ن کو پاکستان بنانے کی سزا مل رہی ہے، ہمارے خلاف ملکی ترقی کرنے کیخلاف ریفرنس بنانے گئے، حکومتی وزیر بڑے بڑے ٹھیکے لے رہے ہیں، سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے فیٹیف کو شکست نہیں دی، ایسے نظام کو شکست دی جو حکومت بلڈوز کرنا چاہتی تھی، ہم فیٹیف کے نام پر ایک فیسٹ ریاست نہیں بننے دینگے، خلوص نیت سے فیٹیف قانون سازی حکومت کیساتھ مل کر اتفاق کیا، حکومت آخری وقت پر قانون سازی پر پیچھے ہٹ گئی، قومی مفاد پر قانون سازی کیلئے اپوزیشن کوئی مخالفت نہیں کرے گی.
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کے مفادات ملکی مفادات سے متصادم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرانا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے منظور شدہ بلوں کو مسترد کردیا اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی وزارت خارجہ میں نہیں بنتی۔

ذرائع کےمطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا اوراپوزیشن نے وقفہ سوالات مؤخر کرنے پر ایوان میں احتجاج کیا اور واک آؤٹ کیا۔اس موقع پر سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ وقفہ سوالات مؤخر کرنا درست عمل نہیں ہے۔

سابق چیئرمین رضاربانی کا کہنا تھا کہ جب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق بل بلڈوز کرنا ہی ہے تو سوالات کو مؤخر کیوں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت احتساب سے کیوں بھاگ رہی ہے۔

اپوزیشن نے قومی اسمبلی سے منظور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اہم حکومتی بل سینیٹ میں اکثریت سے مسترد کردیا

Comments are closed.