امن و امان برقرار یقینی بنانے کیلئے

0
38

قصور
ڈی ایس پی چونیاں اسلم خالد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سرکل بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گے ہیں کسی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے پولیس جوان الرٹ ہیں
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی چونیاں اسلم خالد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکل چونیاں کے تمام تھانوں کے ملازمین یوم عاشورہ پر حالات کو کنٹرول اور ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں چوبیس گھنٹے ہماری پولیس فورسز بمعہ ایلیٹ فورس گشت میں مصروف عمل ہے مزید ڈی ایس پی چونیاں کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقہ میں امن قائم ہے ماضی سے لیکر آج تک ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جس سے امن خراب ہو اور انشاءاللہ میری نظر میں ہے جہاں مجالس جلوس ہونگے وہاں پر باقاعدہ فول پروف سکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں بیرل لگا کر ہنگامی بنیادوں پر وہ تمام رستے سیل کردیئے گے ہیں جہاں سے اہل تشیع اپنے جلوس اور مجلس باآسانی کرسکیں گے ہمارا فرض ہے کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا تما م تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی فرض شناسی سے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں

Leave a reply