مزید دیکھیں

مقبول

عمران خان شکر کریں نوازشریف اتنے منصوبے لگا گئے،مریم اورنگزیب

عمران خان شکر کریں نوازشریف اتنے منصوبے لگا گئے،مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبہ مسلم لیگ ن کا منصوبہ تھا،

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان آج اس منصوبے کا افتتاح کر رہے ہیں نوازشریف کی وجہ سے عمران خان کو منصوبوں پر تختی لگانے کا موقع ملا ،ہمارے پرامن کارکنوں پر لاٹھیاں برسائی گئیں ،پاکستان میں 3سال سے صرف جھوٹ بول کر عوام کو لوٹا جارہا ہے،اپنی چوریاں اور ڈاکے چھپائے جارہے ہیں حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سب کے سامنے ہے، جب کوئی چوری پکڑی جائے تو کمیشن بنادیا جاتا ہے،عمران خان شکر کریں نوازشریف اتنے منصوبے لگا گئے،کرائے کے ترجمانوں کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں،عوام کو علم ہے کہ کون جھوٹ بول رہا ہے،ن لیگ کے کارکن نوازشریف کے منصوبے افتتاح کرنے گئے تھے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 93فیصدپی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی بڑھی بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہے،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شکر کریں قائد نواز شریف اتنے منصوبے بنا گئے کہ نالائق وکرپٹ ٹولے کو آج تختیاں لگانے کا موقع مل گیا ! نواز شریف کے بنائے منصوبے پہ تختیاں لگائی جا رہی ہیں وہ بھی 3 سال میں ۔ایک نئی اینٹ نہ لگا سکے ۔ ایک منصوبہ شروع کر کے مکمل نہ کر سکے۔لیکن شرم نہیں آتی!

واضح رہے کہ گزشتہ روز رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے شہر قائد کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گرین لائن بس منصوبے کا علامتی افتتاح کر دیا تھا، گرین لائن افتتاح کے موقع پر رینجرز نے لاٹھی چارج کیا، سابق وزیرداخلہ احسن اقبال پربھی لاٹھی چارج کیا گیا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال، سابق گورنر سندھ محمد زبیر ، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت دیگر قیادت کو افتتاح سے روکا گیا ن لیگی رہنماوں کی جانب س منصوبے کے علامتی افتتاح کی تقریب میں بد نظمی پھیل گئی ن لیگی ورکرز نے گرین لائن کے پیڈسٹرین کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جس پر رینجرز اہلکاروں نے لیگی ارکان کو لائن کے پل پر جانے سے روک دیا

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن کراچی منصوبے پر 90 فیصد کام ہماری حکومت نے کیا کہ 90 فیصد کام 2018 سے قبل مکمل ہو چکا تھا موجودہ حکومت نے اس منصوبے پر کوئی کام نہیں کیا ہم نے یہ منصوبہ کراچی کے عوام کے لیے بنایا موجودہ حکومت مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہی ہے

دو برس تک بیٹی سے مبینہ زیادتی کا مرتکب باپ گرفتار

اسلحہ کے زور پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ،برہنہ بنائی گئی ویڈیو وائرل

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

دو سو افراد نے ایک ساتھ کپڑے اتار کر تصویریں بنوا کر ریکارڈ قائم کر دیا

اسلحہ کے زور پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ،برہنہ بنائی گئی ویڈیو وائرل

جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan