عمران خان سیاسی وجوہات کے بنا پر چئیر مین شپ سے ہٹے،علی محمد خان

0
135
Ali Muhammad Khan

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین کے تمام اختیارات بیرسٹر گوہر استعمال کرسکتے ہیں، بیرسٹر علی ظفر نے بھی یہی بات کی جو میں کر رہا ہوں۔ عمران خان کے چیئرمین شپ سے پیچھے ہٹنے کی وجہ سیاسی ہے۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر سیاسی کیسز بنے ہیں، انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 20 سال پرانے دوستوں نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیا، اس بار بھی پی ٹی آئی حکومت میں آئے گی تو پہلے سے زیادہ بہتر ٹیم اور اچھے فیصلے کرے گی ، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پارٹی کے عہدے سے پیچھے ہٹنے کی وجہ سیاسی ہے، عبوری مدت کےلیے بیرسٹر گوہر عہدہ سنبھالیں گے۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ زندگی میں تلخ تجربات ہوتے ہیں اور ہر طرح کے حالات سے انسان کو گزرنا پڑتا ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی سارے فیصلے خود نہیں کرتے تھے، کور کمیٹی توثیق کرتی تھی۔ علی محمد خان نے کہا کہ دشمنوں کی طرف سے پی ٹی آئی کو ہر طرح سے ناکام کرنے کی کوششیں میں لگے ہوئیں جس حلقے سے جیتا ہوں، میرےگاؤں کو اس حلقے سے نکال دیا گیا، آپ ووٹرز کو یہاں کریں یا وہاں، لوگ ہمیں ووٹ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام فیصلہ کرچکے، بہتر ہوگا کہ لیول پلینگ فیلڈ دی جائے، پنجاب میں ہمارا کوئی جلسہ نہیں ہو رہا۔

Leave a reply