وزیراعظم عمران خان دنیا کے مقبول ترین لیڈر:اقوام متحدہ نے بھی تصدیق وتائید کردی

0
29

نیویارک: وزیراعظم عمران خان دنیا کے مقبول ترین لیڈر:اقوام متحدہ نے بھی تصدیق وتائید کردی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان دنیا کے مقبول ترین لیڈربن کرسامنے آئے ہیں اور اس حوالے سے اقوام متحدہ نے بھی اس اعزاز کی تصدیق کردی ہے ،

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ہونے والے عالمی رہنماؤں کے خطابات میں سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب دنیا میں بہت زیادہ پسند کیا گیا۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی رہنماؤں کی تقاریر یوٹیوب پر نشر کی گئی تھیں، جن کو دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے دیکھا اور سُنا۔

اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر امریکی صدر جوبائیڈن، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، نیوزی لینڈ، چین، برطانیہ، قطر اور بنگلا دیش سمیت دیگر سربراہان مملک کی ویڈیو شیئر کی گئیں۔

 

 

وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو مسلسل تیسرے سال بھی زیادہ لوگوں نے دیکھا، اس حساب سے وزیراعظم عمران خان نے ویورشپ میں بڑےعالمی رہنماؤں کوپیچھےچھوڑ دیا۔اقوام متحدہ آفیشل چینل پر عمران خان کی شیئر ہونے والی تقریر سب سے زیادہ دیکھی اور سُنی جانے والی تقریر بن گئی۔

امریکی صدرجوبائیڈن ،بھارتی وزیراعظم مودی ، چین،برطانیہ، سعودی عرب،قطر، نیوزی لینڈ، بنگلادیش ، جرمنی، فرانس، روس، ملائشیا، آسٹریلیا کےسربراہان کی ویورشپ عمران خان سے بہت پیچھے رہ گئے۔

یوٹیوب پر شیئر ہونے والی عالمی رہنماؤں کی تقاریر میں سے اب تک عمران خان کی تقریر کو 3 لاکھ 53 ہزار لوگوں نے دیکھا، جبکہ مودی کی تقریر پر ایک لاکھ 77 ہزار، جوبائیڈن کی تقریر پر صرف 69 ہزار ویوز آئے، اسی طرح چینی صدر شی جنگ کی تقریر کو اب تک 47 ہزار افراد نے دیکھا۔

اگر درجہ بندی کی بات کی جائے تو عمران خان پہلے، مودی دوسرے، جوبائیڈن تیسرے، چینی صدر چوتھے، بورس جانسن 47 ہزار ویوز کے ساتھ پانچویں، ایرانی صدر 45 ہزار کے ساتھ چھٹے، ترک صدر 27 ہزار ویوز کے ساتھ 7ویں اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم 8ویں نمبر پر رہیں۔

Leave a reply