مزید دیکھیں

مقبول

سائلین سے رشوت،اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحقیقات کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز...

حارث رؤف نے بیٹے کا نام شئیر کر دیا

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث...

جعفر ایکسپریس پر حملہ ڈرائیور شہید، تین دہشتگرد جہنم واصل ،کئی مسافر زخمی

بلوچستان دشمن دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے...

سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو...

190 ملین پاؤنڈز وفاق کو مل گئے،ان پیسوں سےدانش یونیورسٹی بنائیں گے،وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش...

عمران خان تو ملک کے تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھا مگر ہم نے بچا لیا۔ آصف علی زرداری

عمران خان تو ملک کے تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھا مگر ہم نے بچا لیا۔ آصف علی زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے تمام ادارے فروخت کرنا چاہتا تھا،ہم نے اقتدار میں آکر ملک کو بچا لیا ہے۔ وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں حالات کا پتا تھا کہ معیشت کیسی ہے لیکن ہم نے ملک کو بچانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں سے بات چیت ہوسکتی ہے تاہم عمران خان غیرسیاسی شخص ہے اس سے بات نہیں کرسکتے۔پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر چل رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں جفاکشی کرنا پڑتی ہے عمران خان جفاکشی کا عادی نہیں ۔راجن پور کا الیکشن پی ٹی آئی نے مقبولیت کی بنیاد پر نہیں جیتا بلکہ مہنگائی کے اثرات ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں مہنگائی نہیں تھی، ہم نے ملازمین ،پنشنر زاور ججز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا۔ جبکہ آصف علی زرداری نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر سندھ کو تحفظات ہیں۔پی ڈی ایم اورہمارا اپنا اپنا موقف ہے،بلاول بھٹو نوجوان ہے اسے غصہ جلدی آ جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرفتارکرناوزیرداخلہ کااختیار ہے،میں کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra