عمران خان کا اپنے ہی چار لاکھ کارکنان کو سلاخوں کے پیچھے بند کروانے کا ٹاسک

0
46

عمران خان کا اپنے ہی چار لاکھ کارکنان کو سلاخوں کے پیچھے بند کروانے کا ٹاسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ”جیل بھرو تحریک“ کے تحت عمران خان نے ملک بھر میں چار لاکھ کارکنان کی گرفتاریاں کروانے کا ٹاسک دے دیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کردیا ہے، ملک بھر میں ریجنل اور ضلعی تنظیموں کو اہداف سونپ دیے گئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں دینے والے کارکنان کی فہرستیں تیار کی جائیں گی۔

عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ہر حلقے سے 500 کارکنان گرفتاری پیش کریں۔ پارٹی چئیرمین کی ہدایت کے مطابق جیل بھرو تحریک کو 3 مرحلوں میں آگے بڑھایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں مرکزی قائدین و اراکین پارلیمان گرفتاریاں پیش کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں ہر صوبائی حلقے سے 500 کارکنان خود کو پیش کریں گے۔ جبکہ تیسرے مرحلے میں تحریک انصاف کے ووٹرز گرفتاریاں دیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے

تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود گرفتار ہونے کے بجائے عمران خان اپنے کارکنان کو گرفتار کروانا چاہتے ہیں جو کوئی اچھی بات نہیں ہے. ایک صارف نے کہا کہ عمران خان کیسا لیڈر ہے کہ گرفتار ہونے سے ڈرتا ہے اگر جرات ہے تو ورکرز کو ڈھال مت بناؤ.

Leave a reply