کوئٹہ: عمران خان فوج سمیت تمام اداروں کو ٹائیگربنانا چاہتے ہیں، بلاول بھٹوزرداری ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا تیسرا جلسہ جاری ہے اور اپوزیشن رہنما اپنی تقاریر میں حکومت پر شدید تنقید کررہے ہیں ۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان فوج سمیت ملک کے تمام اداروں کو ٹائیگر فورس بنانا چاہتے ہیں۔ ہم اس کی اجازت نہیں دیں گےاس لیے چاہتے ہیں کہ ان کا مستقبل میں کوئی سیاسی کردار نہ رہے۔ پی ڈی ایم کو توڑنےوالے خواب دیکھ رہےہیں۔ پاکستان کی حکومت ایک طرف اور سلیکٹز دوسری طرف ہے۔قدم آگے بڑھانے والے ہیں پیچھے ہٹانے والے نہیں۔

کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے ویڈیو لنک کے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ احساس محرومی کو دور کرنے کے لیے سی پیک انقلابی منصوبہ ہے لیکن گوادر اور گلگت بلتستان کے عوام کو آج تک فائدہ نہیں پہنچایا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے صرف سی پیک نہیں بلکہ پوری معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ یہ تبدیلی نہیں، تباہی ہے۔ اشیائے ضروریہ اور ادویات کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ غریب عوام کہاں جائیں؟وہ اس نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کے معاملے پر میڈیا،عدلیہ اور پارلیمان کچھ نہیں کر سکتی۔ لاپتا افراد کے لواحقین دربدر اور ریاست مدد نہیں کر رہی۔ یہ ظلم پاکستان میں مسلسل ہوتا رہا ہے۔ اگر یہ ظلم چلتا رہے تو میرا نہیں خیال ملک یہ برداشت کر سکے گا۔ لاپتا افراد کے ایشو کو ہمیشہ کے لیے ختم ہونا پڑے گا۔ سپریم کورٹ یومیہ بنیادوں لاپتا افراد کے کیسز سنے۔

Shares: