عمران خان ضدی وزیراعظم ہیں، یہ کام کرکے رہیں گے، صدر مملکت نے ایسا کیوں کہا؟

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان ضدی وزیراعظم ہیں یہ ریاست مدینہ کا ویژن پورا کر کے رہیں گے،

بندوق کی نوک پرکسی کو مسلمان نہیں‌ بنایا جا سکتا: وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایوان صدرمیں اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کواقلیتوں کیلیےمحفوظ ملک بنانےکا عزم رکھتے ہیں ،نئےپاکستان کے قیام کے لیےریاست مدینہ اوراسلام کوبنیاد بنایا گیا، ریاست مدینہ کے آئیڈیازکوملک میں نافذ کرنا چاہتے ہیں،

پاکستان سٹیزن پورٹل کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، سندھ کے حوالہ سے وزیراعظم کا بڑا حکم

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حوالہ سے مثال بنے گا، نئے پاکستان کے لئے قائداعظم اور علامہ اقبال کے افکار کو مدنظر رکھا گیا، ریاست مدینہ کے آئیڈیاز کو ملک میں نافذ کرنا چاہتے ہیں.

پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ٹرمپ کی ملاقات کامیاب رہی، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان سے متعلق میرا ایک ویژ ن ہے، پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، لوگوں نے اسلام کے نام پر دکانیں کھولی ہوئی ہیں، الیکشن سے قبل اس پر بات نہیں کی، لوگ سمجھتے ہیں ووٹ لینے کے لئے ایسی بات کرتا ہوں،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست ہمارے لئے ماڈل ہے،کیونکہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنائی تھی، پاکستان کے قیام کا مقصد کیا تھا اس کو سمجھنا چاہئے، مدینہ کی ریاست کا مطالعہ کئے بغیر ہم اس کو نہیں سمجھ سکتے .

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

Comments are closed.