مری،عمران خان زندہ باد کے نعروں پر عظمیٰ بخاری نے کہا، ادھر آکر لگاؤ

11 مہینے قبل
تحریر کَردَہ
azma

پنجاب کی صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری کے مری کے نجی دورے کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی ہے

عظمی بخاری ساتھی اراکین اسمبلی اور فیملی کے ہمراہ مری میں شاپنگ کر رہی تھیں کہ تحریک انصاف کے حامیوں نے اس دوران عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے،عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی حامیوں کے سامنے کھڑی ہو گئیں اور کہا کہ ادھر ہمارے سامنے آکے نعرے لگاؤ ، اس دوران عظمیٰ بخاری کو دیکھ کر مری کے بازار میں موجود شہریوں نے عظمیٰ بخاری کے حق میں اور عمران خان کے خلاف نعرے لگائے،

اس دوران زیادہ شور شرابہ ہوا تو مقامی دکاندار ایکشن میں آئے اور نعرے لگانے والے پی ٹی آئی حامیوں‌کو موقع سے بھگا دیا، عظمیٰ بخاری بغیر کسی پروٹوکول کے مری پہنچی تھیں ،مال روڈ پر شاپنگ کے دوران فیملیز نے صوبائی وزیر اطلاعات کے ہمراہ سیلفیاں بھی لیں

علاقائی رپورٹرز کام کرتے ہیں تو انہیں تنخواہ دی جائے،عظمیٰ بخاری
دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے مری پریس کلب کا دورہ کیا اور کہا کہ نوازشریف کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی مری دوسرا گھر ہے۔جب سے مریم نواز حکومت میں آئیں ہیں انہوں نے مری کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے، ٹورسٹ ٹرین انفراسٹرکچر ہو یا ہسپتال ہوں، مریم نواز مری میں ہر شعبے میں توجہ دے رہی ہیں، مری کے صحافیوں کو فلیٹس بناکر دئیے جائیں، رجسٹرڈ صحافیوں کی لسٹ لاہور بھجوا دیں تو پنجاب حکومت سے مری کے صحافیوں کے لئے ہاؤسنگ سوسائٹی اور پریس کلب کی جگہ کی بات کریں گے، اگر علاقائی رپورٹرز کام کرتے ہیں تو انہیں تنخواہ دی جائے، اس حوالے سے میں میڈیا مالکان سے بات کروں گی، مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی، ہم تمام ڈسٹرکٹ کی طرح مری پریس کلب کو بھی سالانہ گرانٹ دیں گے، ویج بورڈ ایوارڈ کیلئے میں خود بات کروں گی،ہم علاقائی رپورٹرز کے مسئلے کا حل ضرور نکالیں گے۔

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from تازہ ترین