عمران خان نے ملک کی اہم شخصیت کو برطرف کر دیا،کامران خان کا دعویٰ

سینئر صحافی کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے ملک کی اہم شخصیت کو برطرف کر دیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کامران خان نے کہا کہ ‏اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخلُ کی جانے والی پٹییشن کے بقول عمران خان نے ملک کی انتہائی اہم شخصیت کو برطرف کردیا ہے ابھی تک کوئی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہے

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی قسم کی تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں۔ تنہاہوں لیکن قوم کیلئے لڑوں گا۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ملک دشمنوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کسی صورت ہار نہیں مانیں گے آخری بال تک لڑیں گے۔ دھمکی آمیزمراسلہ چیف جسٹس کو بھی پیش کیا جائے گا۔ عالمی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔ اسمبلی کارروائی میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ کسی قسم کی تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں۔ تنہاہوں لیکن قوم کیلئے لڑوں گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ‏حکومت کو آرمی چیف اور پاکستان کی افواج کی ادارہ جاتی تنظیم کا مکمل ادراک ہے۔۔ ایسی افواہیں کہ فوج کی قیادت میں تبدیلی کا سوچا بھی جا رہا ہے انتہائی لغو اور بے بنیاد ہیں اور ایک منصوبے کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں حکومت ان افواہوں کی مذمت کرتی ہے اور مکمل تردید کرتی ہے۔

وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ سکتے ہیں کابینہ ارکان نے تصدیق کی کہ وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس آئیں گے ۔کابیںہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ وزیراعظم استعفی نہیں دیں گے سپیکر قومی اسمبلی نے لیگل برانچ کے افسران کو پھر طلب کیا ہے اور اجلاس بارے مشاورت کی ہے لیگل ٹیم نے ایڈوائس ڈی کہ ووٹنگ لازمی ہے ورنہ توہین عدالت کی کاروائی ہو گی ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے نو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا جو ابھی تک شروع نہیں ہو سکا اپوزیشن کے تمام اراکین ایوان میں موجود ہیں ۔تاکہ کسی بھی وقت ووٹنگ ہو تو اراکین پارلیمنٹ میں ہوں

دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزرا پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں

حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدر آمد نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے دروازے کھول دیے گئے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سیکریٹری نے سارے سٹاف کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی متعلقہ برانچز کو رات 10 بجے کھول دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم پر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ کرانے کے حوالے سے درخواست دائر کی جائے گی جس کی اسلام آباد ہائیکورٹ فوری سماعت کرے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسد قیصر کا اہم شخصیت سے رابطہ

اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ

عدم اعتماد پر ووٹنگ، منحرف اراکین سے ووٹ دلوانے ہیں یا نہیں؟ اپوزیشن کا بڑا فیصلہ

عمران خان اب کس منہ سے یہ کام کرے گا؟ ریحام خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو

قومی اسمبلی ، اپوزیشن اتحاد کے کتنے اراکین اجلاس میں موجود؟

قومی اسمبلی اجلاس، ق لیگ دھوکہ دے گئی

آخری بال تک کھیلنے والا بنی گالہ کے کمرے میں چھپ گیا ہے،ن لیگی رہنما کا دعویٰ

بریکنگ،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی؟

قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع،اسد قیصر صدارت نہیں کر رہے

قومی اسمبلی میں آخری گیند عمران خان کی منتظر

عمران پہلے بھی سیلیکٹڈ فیض یاب ہوا تھا اب ایک مرتبہ پھر فیض یاب ہونا چاہتا ہے بلاول

بلاول کو عورت مرد کی پہچان ہونی چاہئے، شیریں مزاری

سپریم کورٹ نے ہی سب طے کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو گھر بھیج دیں،اسد عمر

ان کے پاس ہمارے کافی اسٹوڈنٹس بیٹھے ہیں، وہ بھی واپس آئیں گے،آصف زرداری

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب

منخرف ارکان کے خلاف ریفرنس جمع

Comments are closed.