عمران خان پاکستانی سیاست کا غیر ضروری کردار ہے،مولانا فضل الرحمان

عمران خان پاکستانی سیاست کا غیر ضروری کردار ہے،مولانا فضل الرحمان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان بہت سے بحرانوں کا شکار ہے،گزشتہ چار سال میں معیشت کو تباہ کر دیا گیا،پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ اور قانون سازی کا حق ہے،

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اہم سیاسی شخصیت جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کررہی ہیں ہمیں ملک و قوم کا مفاد عزیز ہے۔ دنیا کے ساتھ تعلقات برابری کی سطح پر چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی دور میں ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا،عمران خان پاکستانی سیاست کا غیر ضروری کردار ہے،ہم اپنی معاشی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،عمران خان اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈال رہے ہیں،اتحادی حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ پن سے بچایا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افراتفری پیدا کی گئی ،ہم بڑے بحران سے نکلے ہیں،دفاعی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی عدم استحکام آیا، پاکستان کو بچانے کے لیے ہم کو آنا پڑا ،سرمایہ کاری کا راستہ بند کر دیا گیا تھا، ہم ایک بڑے بحران سے نکل آئے ہیں،ہم نے ریاست کی حفاظت کی جنگ لڑی ہے،ہم نے ملک کودیوالیہ ہونے سے بچایا ،ہم نے اپنے سیاسی مفاد کو نہیں ملکی مفاد کو دیکھا، آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہو رہی ہے،

جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

عمران خان کے صاحبزادوں قاسم اور سلیمان کی زمان پارک آمد 

شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

Comments are closed.