ابواوربھائی کےمتعلق عمران خان کےسوالات؟ مریم نوازنے عمران خان سے بدلہ لےلیا

0
44

گوجرانوالہ:ابواوربھائی کےمتعلق عمران خان کےسوالات کی جوابات کی بجائےمریم نوازنےعمران خان سے سوالات کردیئے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں ہونے والے خطاب میں مریم نواز کے والد اور بھائی کی پاکستان دشمنوں سے ملاقات سے متعلق سوالات کے جوابات دینے کی بجائے مریم نواز نے الٹے سخت سوالات کردیئے،

اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ میں چیں چیں کرنے والے خود سب سے بڑے چوہے، 2018 میں ووٹ کی پرچی کترنے والے قوم کا آٹا، چینی، گھی اور سکون سب کچھ کھا گئے، پاکستان کا سب سے بڑا چوہا عمران خان کھا، کھا کر موٹا ہوگیا ہے، بلاول کو اردو نہ سیکھنے کے طعنےدیتے ہو، خود 75 برس میں تمیز بھی نہیں سیکھ سکے، یہ کسی سازش کے نتیجے میں نہیں، اپنے اعمال کی وجہ سے ڈی چوک پہنچے ہیں، ان کی اپنی پارٹی عدم اعتماد کرچکی، اب دو، دو سیٹوں والوں کے ہاں ماتھا ٹیک رہے ہیں۔

گوجرانوالہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے والو گوجرانوالہ آکر دیکھو 24 گھنٹے میں جلسہ کیسے ہوتا ہے، اسلام آباد والوں نے عمران خان کے جلسے میں نہ جا کر اس کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کر دی، اب کہیں اپنے جلسے کی ناکامی کا الزام نوازشریف پر نہ لگا دینا۔

ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران خان جب کوئی ایئرپورٹ جاتا ہے تو 50 سے 60 بندے رخصت کرنے جاتے ہیں، تمہارے ساتھ تو اتنے بندے بھی نہیں تھے، عمران کی بدتمیزی کا منہ توڑ جواب ملے گا، ہم سرکاری وسائل کے بغیر لانگ مارچ کر رہے ہیں،24 گھنٹے میں گوجرانوالہ نے ثابت کر دیا کسی وسائل کی ضرورت نہیں، ایک پریڈ گراؤنڈ میں زور سے رو رہا ہے، کہتا تھا دس لاکھ لوگ آئیں گے، دس لاکھ تو کیا اس کے جلسے میں دس ہزار بندہ نہیں آیا، اس کا جلسہ فیل ہوگیا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ الزام نواز شریف پر لگاتے ہو چلو بھر پانی میں ڈوب کر مرجاؤ، نوازشریف نے جعلی مقدمے، سزائیں کاٹیں، ابسولٹیلی ناٹ کر کے نوازشریف نے بھارت کے مقابلے میں 6 دھماکے کیے تھے، ابسولٹیلی ناٹ کا نعرہ لگانے والا چند دن پہلے سر جھکا کر کہتا تھا بائیڈن، مودی فون نہیں کرتا، نوازشریف نے لندن سے عمران کی دو درجن وکٹیں گرا دیں، نوازشریف وہ بیٹسمین ہیں جب عمران نے فل ٹاس کرائی تو چھکا مار کر گیند باہر پھینک دیا، ہارا ہوا شخص منہ لٹکا کر پویلین واپس جا رہا ہے، تقریر میں کہتا ہے نوازشریف لندن میں چھپ، چھپ کر ملتا ہے، نوازشریف جس سے بھی ملتا ہے عوام کے مفاد میں ملتا ہے،

تمہاری طرح بھارت جا کر فوج کے خلاف بیانات نہیں دیتا، تم محلے کی ماسی، چالاک لومڑی کی طرح کبھی ادھر، کبھی ادھر چغلی لگاتے ہو، تم اداروں کو ڈراتے ہو کہ نوازشریف آئے گا اور چھوڑے گا نہیں، کان کھول کر سن لو یہ مٹی، ادارے نوازشریف کا ہے، کھسیانی بلی بن کر کہتا ہے بڑے راز ہے کھولوں گا نہیں، اس کو پتا ہے اس نے زبان کھولی تو وہاں اس کے کرپشن کے پلندے کھل جائیں گے، ایل این جی کی 122 ارب کی ڈیلیں کھل جائیں گی۔

Leave a reply