پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہنگامہ آرائی کیس میں عبوری ضمانت میں اٹھارہ جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے.
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج عدالت میں پیش ہونا تھا مگر وہ آج عدالت پیش نہیں ہوئے ہیں.
عمران خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران کی جان کو خطرہ لہذا وہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے ہیں جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے اور عمران خان کی عبوری ضمانت میں اٹھارہ جولائی تک توسیع کردی.
اسلام آباد :
ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ سے سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع۔۔۔۔۔۔— Mohsin Haleem (@mohsinhaleem_) July 6, 2022
علاوہ ازیں عدالت نے ہنگامہ آرائی کیس میں شاہ فرمان اور شہرام ترکئی کی عبوری ضمانت بھی منظور کرلی ہے.
آزادی مارچ کے دوران امپورٹڈ حکومت کے جعلی مقدمات میں الحمدوللہ سابق @ShahFarman_PTI اور وزیر تعلیم @ShahramKTarakai کی عبوری ضمانت ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد نے ہمارےدلائل پر کنفرم کر دی۔
ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا !!! pic.twitter.com/92Qvy17bbq— Ali Ijaz Buttar (@aliijazbuttar) July 6, 2022