توہین عدالت کیس؛ سپریم کورٹ کا عمران خان کو تفصیلی جواب کیلئے مزید ایک ہفتہ کا وقت
سپریم کورٹ نے عمران خان کو توہین عدالت کیس میں تفصیلی جواب کیلئے مزید ایک ہفتہ کا وقت دیدیا۔ سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی تو ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے اور التواء کی درخواست کی۔
وکیل نے بتایا کہ عمران خان کیساتھ مختصر ملاقات ہوئی ہے، حالات کی وجہ سے مزید وقت دیا جائے، تاہم عمران خان کا جواب تیار ہے،عدالت کہے تو جمع کروا سکتا ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جمعرات کو تکلیف دہ مسئلہ ہوا، مزید وقت دینے کی استدعا درست لگی ہے، آپ کو مزید وقت درکار ہے تو عدالت دے سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کو تفصیلی جواب کیلئے ایک ہفتہ کا وقت دیدیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
چین درآمدات بڑھانے کو تیار لیکن پاکستان کی پیداواری صلاحیت محدود
خفیہ ملاقات، پارٹی پھر شروع، پس پردہ طاقت کون۔ ؟ عمران خان کے زخموں کا پول کھل گیا۔
کارکن آج رات سےاسلام آباد کےداخلی و خارجی راستے بند کریں گے:پرویزخٹک کا اعلان
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس ڈی لسٹ کردیا
بابا گرونانک کا 553واں جنم دن:ہزاروں بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
ایک اور یوٹرن؛ پی ٹی آئی کا حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ، اسد عمر نے مقدمہ واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی
ننکانہ صاحب:بابا گرو نانک کا 553 واں جنم دن، سکھ یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین پہنچ گئی