عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور

توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن ارڈر جاری
0
83
Imran Khan

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی جبکہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہے۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ہے اور 26 اکتوبر کو عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر باضابطہ سماعت کی جائے گی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف سماعت کرے گا اور الیکشن کمیشن نے درخواست گزار خالد محمود کو بھی نوٹس جاری کردیا، توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بینک اکاؤنٹس منجمد
نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
واضح رہے کہ اسی طرح چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز بھی سماعت کے لیے مقرر کردیے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ 24 اکتوبر کو توہین الیکشن کمیشن کیسز پر سماعت کرے گا جبکہ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی اور الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

جبکہ الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن ارڈر جاری کر دیے اور الیکشن کمیشن کی سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو چیئرمین پی ٹی ائی کو 24 اکتوبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی ائی کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے ائی جی اسلام اباد اور ائی جی پنجاب کو مراسلہ بھیج دیا گیا جبکہ توہین الیکشن کمیشن کے اس میں 24 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی ائی پر فرد جرم عائد کی جائے گی اور الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت کا تحریری ارڈر بھی جاری کر دیا

Leave a reply