باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما ،وفاقی وزیر،شازیہ مری نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے بات کرنا چاہتے ہیں،پاکستان کے معاشی حالات کے پیش نظر مسائل ہیں

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے غریب اور کچھ عرضے سے متواسط طبقہ متاثر ہے مہنگائی ایک بٹن دبانے سے آتی اور جاتی نہیں، آج پاکستان میں سب سے بڑا معاشی مسئلہ ہے ہمیں آلو پیاز کے داموں سے غرض ہے، ادویات اور کھانے پینے کے اشیا مہنگے ہونے پر ہمیں فرق پڑتا ہے، مہنگائی سے عوامی لوگوں کو مسائل ہوتے ہیں ہم ان حقائق سے منہ نہیں موڑ سکتے ،ایک سال میں معاشی سیاسی اور سماجی اعتبار سے چلینجز رہے، قدررتی آزمائشوں نے بھی متاثر کیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا400 بلین کا بجٹ ہے ،بے نظیر کفالت 7.6 ملین فیملز اور اج 9 ملین فیلمیز اس کا حصہ ہے،بے نظیر انکم سپورٹ میں 25 فیصد اضافہ کرکے 8750 روپے سہ ماہی کردیا گیا ، بے نظیر تعلیمی وظائف کے زریعے 2.6 سےبرھ کر 7.1 ملین افراد مستفید ہورہے تھے ، بے نظیر نشوونما کے ملک بھر کے 474 سہولت مراکز ہیں، اس ملک میں غربت بڑھ چکی ہے ، ڈائینامک سروے کے زریعے لوگوں کی معاشی حالت کو چیک کرکے ان کی مدد کی جارہی ہے ، ٹرانسجنڈر کو بغیر سکور چیک کیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایک ارب روپے کی رقم حاملہ خواتین اور شیر خوار بچوں کو خوراک فراہم کر رہے ہیں،

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ایک آئینی ادارے کا دوسرے آئینی ادارے سے تصادم ہو،لیکن ہم مداخلت بھی تسلیم نہیں کرسکتے، آئین سے باہر کوئی کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرواسکتا، ایک آئینی ادارے نے اللہ اللہ کر کے اپنی مداخلت تسلیم کی ہے۔اداروں کے حلف نامے اور کردار بھی ہمارے آئین میں ہیں،ایک قانون ابھی پاس بھی نہیں ہوا اور آپ نے من پسند لوگ لاکر مرضی کا فیصلہ سنا دیا،

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہم آئین کی گولڈن جوبلی منارہے ہیں،ہمارے لیئے سب سے مقدس کتاب آئین کی کتاب ہے، ملک کو آئین دینے والے ذولفقار علی بھٹو کا کیس عدالتوں میں ہے ، پوری دنیا کے کیس سنے جاتے ہیں لیکن ذولفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کا کیس نہیں سنا جاتا ، آصف علی زرداری نے بھی سیاسی جماعتوں کو مذاکرات اور ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور دیا،پاکستان پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں ایک وفد تشکیل دیا ہے، اس وفد نے اپنی اتحادی جماعتوں سے بات چیت کا سلسلہ شروع کیا ہے،ہم اپوزیشن کے پاس بھی جائیں گے تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ہے، عمران خان آج کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں ،عمران خان منہ پر بالٹی رکھ کر گھوم رہے ہیں جو لوگوں کے لیے بڑے بول بولتے تھے آج خود منہ دکھانے کے قابل نہیں،تمام سیاسی جماعتوں سے امید ہے سب ایک میز پر بیٹھیں گے،

Shares: