عمران خان نے کہا ہے کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے،بیرسٹر گوہر

0
151
gohar

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں چوتھا کیس بنا جو سیاسی انتقام ہے، ایک سیاسی جماعت کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام ہوگا تو ملک ترقی کرے گا، عدالت سے درخواست ہے عدت کیس کی کل سماعت اور فیصلہ کریں، سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے فارم 47 سے متعلق بیان پر عدالت میں جا رہے ہیں،عمران خان نے کہا ہے کہ وہ معافی نہیں مانگیں گے،معافی ان سے مانگی جائے، ہم نے 9 مئی کی مذمت کی ہے، تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جائے،عمران خان نے کہا ہے رول آف لاء ہوگا تو استحکام آئے گا، ملک میں سیاسی استحکام ہو گا تو ملک ترقی کرے گا، ایک مخصوص سیاسی جماعت کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاتی، عدلیہ کا احترام ہے اور اعتماد ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے ایشو پر بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ تشدد کے بجائے تحمل سے کام لیا جانا چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہماری حکومت گرائی گئی، مذاکرات سے متعلق نہ کوئی پیش رفت ہے نہ کسی نے کوئی پیغام بھیجا، عارف علوی کو خصوصی ذمے داری دی گئی ہے، عارف علوی کو کہا گیا ہے وہ آگے بڑھنے کے لیے ماحول بہتر کرنے کی کوشش کریں ،اس وقت ملک میں سیاسی صورتحال اور انفلیشن بہت ہائی ہے،عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے،حکومتی سطح پر پلان ہونا چاہیے کہ شاہ خرچیوں کو کنٹرول کیا جائے،پبلک کو ریلیف ملنا چاہیے،نواز شریف کے ساتھ مذاکرات دیکھیں گے، شیر افضل مروت کا مسئلہ پارٹی بہت جلد خوش اسلوبی سے حل کر لے گی،

دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر 3 روز کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں پابندی کا فیصلہ جیل کے اطراف میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے،اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 15 مئی کی رات 12 بجے تک رہے گا، پابندی کا اطلاق آئی جی جیل خانہ جات کے فیصلے کے بعد کیا گیا .

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کاعدالتوں کو زبردستی بند کروانے کا نوٹس

ہڑتال پر چیف جسٹس برہم،بولے اتنے جرمانے لگائیں گےکہ یاد رکھیں گے

عدلیہ کو اپنی مرضی کے راستے پر دھکیلنا بھی مداخلت ہے،چیف جسٹس

8 ججز کو پاؤڈر والے دھمکی آمیز خط،شیر افضل مروت نے الزام ن لیگ پر لگا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کے بعد نئی صورت حال سامنے آگئی

عمران خان کو رہا، عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،عارف علوی کا وکلا کنونشن سے خطاب

جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

Leave a reply