عمران نیازی کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی،وزیر داخلہ کا اعلان

0
64

عمران نیازی کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی،وزیر داخلہ کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ معیشت تباہ کرنے والا مارچ کا اعلان کرکے معیشت کی بحالی روکنے نکلا ہے،

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی 2014 میں پارلیمنٹ اور سرکاری عمارتوں پر حملے ہوئے،عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سے نمٹے گا شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا، قانون اسے شرافت کے دائرے میں واپس لائے گا

قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہم نے 25 مئی کو ہر قسم کی صورتحال کے لیے تیاررہنا ہوگا،ہمارا ہر جلسہ تاریخی رہاہے ،پی ٹی آئی لانگ مارچ پرامن ہوگا حکومت جب سے آئی ہے نالائقی کا مظاہرہ کررہی ہے ،ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ،25مئی کو سارا پنجاب اسلام آباد جائے گا،25مئی کو 3 بجے تک اسلام آباد تک پہنچنا ہوگا،رانا ثنااللہ اور حواری لانگ مارچ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کریں گے،ہمیں علم ہواہے کہ سادہ لباس میں اہلکار رہنماوں کے گھروں کے چکر لگارہے ہیں،ملک کوآزاد خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے،ہم نے کسی کو نہیں روکا، فضل الرحمان بھی آ کے بیٹھا ہم نے نہیں روکا،اگر کسی نے کچھ کیاتو حساب لیا جائے گا،

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر امن طریقے سے احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی ہے،پولیس اور بیوروکریسی ڈیوٹی قانون کے مطابق کریں ،رانا ثنااللہ کی ایسی کوئی حرکت نہ کریں کہ کل کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے،حکومت ایک ووٹ سے چل رہی ہے، یہ چوں چوں کا مربہ ہے، ایک ماہ کی پرفارمنس غمازی کررہی ہے کہ آپ کچھ نہیں کرسکتے،پنجاب میں اس وقت عددی اکثریت پرویز الہٰی کے پاس ہے،بلوچستان میں بھی عدم اعتماد کی تحریک چل رہی ہے، جس دن ایک بندہ ادھر اُدھر ہوگیا تو آپ کی حکومت گر جائے گی،

عمران خان اداروں کے درمیان بد اعتمادی پیدا کر رہے ہیں ،احسن اقبال

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

شہزاد اکبر بھاگ گیا، فرح بھاگ گئی،کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ سعد رفیق

فرح خان کیخلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے نیب متحرک

Leave a reply