باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی ذہنی کیفیت دیکھ کر ترس آتا ہے،
سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی خود غرض نکلے عمران نیازی ٹیلی تھون کے 13 ارب روپے متاثرین میں تقسیم کرے پھر تحریک کا شوق پورا کریں ہم بارش اور سیلاب کے متاثرین کی بحالی پر کام کریں یا بگڑے ہوئے لاڈلے کی خواہش پوری کریں، ٹیلی تھون کے پیسے ہضم کرنے نہیں دینگے ،پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والی تباہی پر دنیا آبدیدہ ہے ہمیں یقین ہے کہ جلد متاثرین دوبارہ اپنے گھروں میں آباد ہوں گے
کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی
پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج
چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا
پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ مران نیازی کا وسیلہ روزگار نہیں مگر پانچ سو کروڑ کے گھر کا مالک ہے والدہ کے علاج کیلئے پیسے نہیں تھے مگر ٹرسٹ بنانے کے بعد بھائی بہن امیر بن گئے۔ عمران نیازی جھوٹ، غلط بیانی اور کرپشن میں کمال کا فن رکھتے ہیں غیرملکی حکمرانوں سے ملنے والے تحفوں کو قومی خزانے کی ہوا لگنے نہیں دی ، عمران خان کا دو لاکھ تنخواہ سے گزارہ نہیں ہوتا تھا کروڑوں کے تحفے کیسے خریدے مران نیازی واحد وزیراعظم تھے جنہوں نے ملک کو ملنے والے تحفے بیچ کر کاروبار کیا عمران نیازی وزیراعظم تھے اس لئے تحفے ملے اب انہیں کوئی ربڑ کے جوتے بھی نہیں دیتا