چاہتاہوں عمران خان کو تیاری کیلئےدوبارہ پرائمری اسکول میں بٹھایاجائے ، سراج الحق
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے گوجرانوالہ میںخطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نےطویل جدوجہدکے بعدپاکستان کاتحفہ دیا جماعت اسلامی پاکستان حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج گوجرانوالہ میں جلسے سے کر رہی ہےاس حوالے سے امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ گوجرانوالہ پہلوانوں کا شہر ہے اور اس شہر نے ہمیشہ تحریکوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔چاہتاہوں تیاری کیلئےدوبارہ پرائمری اسکول میں بٹھایاجائے،اپنا گھر تو قانونی بنالیا ہے لیکن غریبوں کےگھروں پر بلڈوزر پھیر دیا،کابینہ کا اجلاس ہوتا ہے تو وزراء ایک دوسرے کوجانتےنہیں.ان کوخود بھی معلوم نہیں کون ان کا وزیرہےکون مشیر ہے.
گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی کے جلسے سے قبل امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے مریدکے میں نمازِ جمعہ ادا کی،
امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ 22 کروڑ عوام ایک دلدل میں پھنس چکے ہیں، ملک میں ظلم ہو رہا ہے، ہم مایوسی میں امید کی شمع جلانے جا رہے ہیں
ویلکم سراج الحق ویلکم
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے خطاب سے پہلے شاندار استقبال #JI_GujranwalaJalsa pic.twitter.com/IAsD6X6mps— Rizwan Sajid (@RizwanSajid8) December 25, 2020