پاکستانیوں نے یورپ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑدیئے

0
53

نیدرلینڈ:پاکستانیوں نے یورپ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑدیئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستانیوں نے ناں صرف پاکستان میں بلکہ سمندرپاردیارغیرمیں بھی اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑدئیے ہیں ،

باغی ٹی وی کے مطابق نیدرلینڈ میں منعقدہ یوروپین یونین کے ممالک کے سب سے مشہوریورودپ چیلنج 2020 ایونٹ میں پاکستانی طلبا نے پوزیشن حاصل کرکے سرفخر سے بلندکردیا ہے

ذرائع کے مطابق نیدرلینڈ میں کالج آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (سی ایچ ٹی ایچ ایم) پاکستان اور دبئی سے طلباء کی ٹیم نے نیدرلینڈ میں نومبر 2020 میں منعقدہ یوروپین یونین ممالک کے سب سے معروف یورو د پ چیلنج مقابلہ برائے 2020 میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، جس کا اہتمام اسٹینڈن ہوٹل مینجمنٹ اسکول نے نیدرلینڈز EURHODIP کے اشتراک سے کیا۔

یورودپ یوروپی یونین کے ممالک کی ایک اعلی درجے کی بین الاقوامی تنظیم ہے جس میں نیدرلینڈز ، فرانس ، جرمنی ، برطانیہ ، اٹلی اور بہت سے دوسرے ممالک اداروں‌ کے 150 سے زائد جدید ترین اسکول اسکول ، کالج اور یونیورسٹیاں ممبرز ہیں۔

یہ ہوٹل عالمی سطح پر معیارکی بہتری کے لئےکے معروف اسکولوں کی تعلیم و تربیت کے نظام کے ساتھ ساتھ مہمان نوازی اور سیاحت کی صنعت میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

 

39 یورپی ممالک کے 150 سے زائد اعلی درجہ کے ہوٹل مینجمنٹ اسکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیاں‌ یورو دپ چیلنج 2020 مقابلہ میں شامل ہوئے ۔

پاکستان کی طرف سے اس بین الاقوامی ایونٹ میں شامل ہونےو الوں میں محترمہ نیلم گل کوچ کی حیثیت سے شامل ہوئیں جبکہ ان کے ساتھ سید مبشر علی ،سید حماد بخاری عبدالوہاب اعوان طالب علم کی حیثیت سے اس مقابلے میں شامل ہوئے اوریہ اعزاز حاصل کیا

ذرائع کے مطابق بہت زیادہ سکروٹنی کے بعد 100 ٹیموں میں سے صرف دس ٹیموں کا انتخاب کیا گیا جس میں پاکستان کالج آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے طلبانے گران قدراپنی قابلیت کامظاہرہ کرتے ہوئے اس سال کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے جوکہ مملکت کے لیے ایک اعزاز سے کم نہیں

Leave a reply