معاون خصوصی وزیراعظم عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم کا پیسہ اور وقت ضائع کر رہے ہیں.

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب، سندھ اور کے پی کے میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، ایک ایسا لیڈر جو منافقت کا نشان ہے، وہ یہ قوم کا پیسہ اور وقت ضائع کررہا ہے، کیوں کہ اگر عمران خان کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان سیٹوں پر دوبارہ الیکشن ہوگا۔ عطاتارڑ نے کہا کہ یوٹرن پر یوٹرن لینے والے کی سیاست منافقت ہے، عمران خان اس وقت رکن قومی اسمبلی ہیں، اس نے بدنیتی سے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے، اس کا حقیقتا انتخابات لڑنے کا نہیں واپس اسمبلی میں جانے کا ارادہ ہے، اتنا ڈر، خوف اور کیا شرم ہے اگر اسمبلی آنا ہے تو آئیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان کے امیدواروں نے اس طرح زور نہیں لگایا جس طرح اپنے لئے لگایا تھا، یہ ان کی ناکام حکمت عملی ہے، اسی لئے ٹرن آؤٹ کم ہے، ان کے ووٹرز کہتے ہیں ہم نے اسمبلی میں نہیں جانا اور الیکشن بھی لڑ رہے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی ہر بات سے منافقت اور تضادات نظر آتے ہیں، ان کے کیا کیا راز آشکار نہیں ہوئے، یہ کھیلنے کا وقت نہیں ہے نہ یہ کھلاڑیوں کا کام ہے، آپ نے سیاست بچائی ہے ہم نے ریاست بچائی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج جب رزلٹ آئے گا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، ہمارے امیدوار مطمئن نظر آئے ہیں، گیلانی صاحبان کو سیلوٹ کرتاہوں۔ عطاتارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف والے موروثی سیاست کو گالی دیتے تھے، کیا ملتان میں شاہ محمود کے بچوں کےعلاوہ اور کوئی نہیں تھا جو الیکشن لڑتا. تبدیلی کا جذبہ تبدیلی کا جنون انا للہ وانا الیہ راجعون، پی ٹی آئی نے الیکشن سنجیدگی اور دل سے نہیں لڑا، ہم پرامید ہیں کہ ہم اوراتحادی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ فرخ حبیب سمجھدار ہيں آج صبح ہی میڈیا پرکہہ رہے ہيں کہ لسٹوں پر اعتراض ہے، اگر ووٹر لسٹوں پر اعتراض ہے تو نشاندہی کریں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ فرح گوگی آج بھی دوبئی میں ہے، 190 ملین فارن فنڈنگ کا ڈاکا سب کے سامنے ہے، کیا اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا کہ گوگی چوریاں کرے اور ڈاکے ڈالے، اب کہتے ہیں کہ اختیار ڈمی تھا، تو آپ گھر چلے جاتے۔
مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ</a
ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ
عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان عام انتخابات کا مطالبہ کرتے ہيں، وہ پہلے کے پی کے اور پنجاب کی حکومتيں ختم کر ديں، خود ہی الیکشن ہو جائے گا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کے 4 ڈی جیز تبدیل ہو چکے ہیں اور اب پانچواں ڈی جی لگایا گیا ہے، ہمارے پاس جو تحقیقاتی ادارے تفتیش لے کر آتے ہیں اس پر کاروائی کرتے ہیں، شہزاد اکبر کی طرح ہم بھی کاغذ لہرا سکتے تھے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدریاور شہباز گل کی کوئی سیاسی بصیرت نہیں ہے، وہ پولیٹکل فیلیئر کا الزام امریکا کو دے رہے ہيں سب سے بڑے فیلیئرآپ ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حافظ آباد کے ساتھ بہت زیادتی کی گئی ہے، کنجاہ کی تمام زرعی زمین مونث الہی نے خرید لی ہے، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو ان کا ذاتی غلام بنا ہوا ہے، کہاں کہاں کمشنر بٹھائے گے۔

Shares: