عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ محسن بیگ کے ساتھ کیا ہوا تھا، اسکے گھر میں گھس کر اسکے بچوں، نوکروں کو مارا تھا، دہشت گردی کے پرچے کٹ گئے،تھانے میں زدو کوب کیا گیا، ویڈیو بنا بنا کر ایف آئی اے والے بھجواتے،
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے بڑا کام کیا ہے اس میں کوئی شک نہیں، سب سے بڑا یہ کہ اسکو لوگوں کے سامنے برا بننا پڑ رہا ہے، مشکل فیصلہ کرنا ہی کرنا تھا ورنہ پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا، پچھلی حکومتوں کے معاہدوں پر عمل کیا انہوں نے، مفتاح اسماعیل نے کمال معاہدہ کیا کہ تیل کی قیمتیں کم ہوں گی عالمی سطح پر تو یہاں بھی ریلیف ملے گا، یہ معاہدہ ہو چکا ہے، ن لیگ میں دو گروپ ایک دوسرے پر اٹیک کر رہے ہیں ایک مفتاح اور ایک اسحاق ڈار کا گروپ ہے، کافی لوگوں کا خیال ہے کہ مفتاح ڈے ٹو ڈے مینج کر رہے ہیں، اسحاق ڈار اگر وزیر خزانہ بننا چاہیں گے تو بن جائیں گے ،نواز شریف کو جو اعتماد اسحاق ڈار پر ہے فنانس کے حوالہ سے وہ کسی اور پر نہیں، مفتاح کو لوگ سپورٹ کرتے ہیں، وہ انکے لئے کافی ہے، وہ بھی تگڑے امیدوار ہیں، سوال یہ ہے کہ اسحاق ڈار وہ کونسا پہلو ہے جو کر سکتے ہیں جس سے پاکستان کی اکانومی سنبھلے، یہ وہی بتا سکتے ہیں، اسحاق ڈار عید کی چھٹیوں میں پاکستان آ رہے ہیں، میری ان سے ذاتی بات ہوئی ہے،انکا آخری چیک اپ کل یا پرسوں ہونا ہے، اسحاق ڈار وہ آکر نیب کی عدالت میں پیش ہوں گے، اس سے انکو گرفتار نہیں کیا جا سکتا، وہ وہاں حاضری دیں گے عدالت میں، مجھے لگتا یہ ہے کہ آنے والے دو ماہ میں پاکستان کی اکانومی بہتر ہونا شروع ہو جائے گی،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میں ابھی پرسوں بھی عدالت میں پیشی بھگت کر آیا ہوں ، کبھی کراچی کبھی لاہور، کبھی اسلام آباد، 56 کیسز میرے اوپر ایک ساتھ ہوئے تھے، 11 کیسز ابھی بھی بھگت رہا ہوں، میرے پاس پولیس کئی بار دیواریں پھلانگ کر آئی لیکن میں نے کبھی واویلا نہیں مچایا ، میرے کنٹینٹ پر لوگوں کو اعتراض تھا کہ میں نے کہا کہ نواز شریف ،اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کی تو میرے کنٹینٹ پر لوگوں کو اعتراض تھا، میری زبان پر نہیں، میں نے کبھی کسی کو دھمکی نہیں دی، پچھلے کافی عرصے سے ہمارے کچھ اینکر ایکٹوسٹ ہو گئے وہ اینکر نہیں رہے، میں پی ٹی آئی کے ساتھ تھا تو اقرار کیا کہ ساتھ ہوں یہ نہیں کہا تھاکہ نیوٹرل ہوں، بڑے دعوے کئے تھے عمران ریاض نے کہ پانچ گھنٹے بعد ویڈیو اپلوڈ ہو جائے گی، 36 گھنٹے ہو گئے میں ویڈیو کا انتظار کر رہا ہوں، جمیل فاروقی یا کچھ اور انکی ٹون ایک دم سے بدلنا شروع ہو گئی ہے، پوری دنیا میں ایک بات بڑی کلیئر ہے، امریکہ نے کتنی جنگیں لڑیں، لیکن آج تک امریکی جنرل تجزیہ نہیں دے سکتا، طالبان نے امریکی فوج کے ساتھ کیا کیا لیکن انکا میڈیا کچھ نہیں بولتا، اداروں کے خلاف بات کریں ،آئین کے خلاف بات کریں اور جب یہ پتہ ہو کہ آئین میں انہیں تحفظ حاصل ہے جنکے خلاف تنقید کی جا رہی ہے، جس قانون کے تحت عمران ریاض پکڑا گیا یہ پی ٹی آئی نے بنایا، یہ قانون ہے، جو بھی اداروں پر بے جا تنقید کرے گا اسکو سزا ہو گی، اس پر عمران ریاض خان نے وی لاگ بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ بالکل بہت صحیح ہوا ہے، محسن بیگ کے ساتھ کیا ہوا تھا، اسکے گھر میں گھس کر اسکے بچوں، نوکروں کو مارا تھا، دہشت گردی کے پرچے کٹ گئے،تھانے میں زدو کوب کیا گیا، ویڈیو بنا بنا کر ایف آئی اے والے بھجواتے، اسد طور، حامد میر کے ساتھ کیا ہوا تھا؟ یہی عمران ریاض خان اسوقت کیا بول رہے تھے؟
ہ قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،
ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے
آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ
فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل
فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر