اسلام آباد ہائیکورٹ: عدالتی احکامات کے باوجود وی لاگر عمران ریاض خان کو حج پر جانے سے روکنے کا معاملہ، عمران ریاض خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ 11 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ عمران ریاض خان کو حج پر جانے سے نہ روکا جائے، عمران ریاض خان کو عدالتی احکامات اور سفری دستاویزات ہونے کے باوجود آف لوڈ کر دیا گیا،عمران ریاض خان کو سعودی عرب جانے کیلئے بورڈنگ کی اجازت نہ دی گئی،عمران ریاض خان کی معلومات کے مطابق وہ کسی مقدمے میں تفتیش کے لیے بھی مطلوب نہیں، فریقین نے جان بوجھ کر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، فریقین کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے اور ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے،فریقین کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 11 جون کے احکامات پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، امیگریشن، آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے
انہوں نے زبردستی میرا احرام کھلوایا، میرے دل پر بہت زخم ہیں:عمران ریاض
دوسری جانب عمران ریاض کو پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا، عمران ریاض کو ماڈل ٹاؤن کچہری پیش کرنے کیلئے بکتر بند گاڑی لائی گئی،عمران ریاض نے عدالت پیشی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رات کو میں نے پولیس والوں کو روتے ہوئے دیکھا، کہتے ہیں اللہ سے دعا کریں کہ ہمیں معاف کردیں، ہم بہت مجبور ہیں۔انہوں نے زبردستی میرا احرام کھلوایا، میرے دل پر بہت زخم ہیں جو کبھی ٹھیک نہیں ہوسکتے، یہ مجھے ماریں گے تو کیا میں میٹھا بولوں گا، جتنا مرضی ماریں ایسا نہیں ہوگا جو آپ کہیں وہ بولوں، بلکہ میں وہ بولوں گا جس کے بدلے ڈالر زیادہ ملیں گے
عمران ریاض پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ، مدعی مریم نواز کا پولنگ ایجنٹ ہے.وکیل
عمران ریاض کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس نے عمران ریاض کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا،ماڈل ٹاون عدالت نے عمران ریاض کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے،وکیل نے کہا کہ عمران ریاض پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ، مدعی مریم نواز کا پولنگ ایجنٹ ہے ، پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران ریاض نے شہری سے اڈھائی کروڑ روپے لئے ،عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ پاکستان کا کوئی ایسا ادارہ نہیں بچا جہاں ریاستی یا غیر ریاستی مدعیت میں عمران ریاض پر کوئی مقدمہ نہ بنایا گیا ہو،عمران ریاض نے عدالت میں کہا کہ یہ چھوٹا پرچہ ہے مگر یہ پرچہ میرے اور میرے اللہ کے درمیان آیا ہے، میں حج پر جا رہا تھا، ان کی بدمعاشی، کی وجہ سے میری بیٹی ذہنی مریض بن چکی ہے۔ میرے گھر میں 50 ، 50 پولیس والے گھس جاتے ہیں،، چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں،
عمران ریاض کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،تھانہ نشتر کالونی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے
فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم