عمران خان کی ویڈٰیو آنیوالی ہے،کردارکشی کی جائے گی، رہنما تحریک انصاف
عمران خان کی ویڈٰیو آنیوالی ہے،کردارکشی کی جائے گی، رہنما تحریک انصاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ امپورٹڈحکومت توہین مذہب کیسز سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کر رہی ہے
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج تک پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے یہ حرکت نہیں کی وزیرداخلہ وقانون فاتحانہ انداز میں بتا رہے تھے کہ ہم نے یہ کردیا، انہوں نے انتقامی کارروائی کی، ہمیں دھمکیاں دی تھیں،عمران خان کی کردارکشی کیلئے بڑی مہم شروع ہونیوالی ہے، جعلی ویڈیوز، آڈیوز کے ذریعےان کے کردار پر بات ہوگی،2018 میں بھی ایک خاتون کو پیسے دے کر کتاب لکھوائی گئی تھی،
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نصرت بھٹو، بینظیربھٹو کی کردارکشی کی مہم 88 کی دہائی میں چلائی گئی ،حقیقی آزادی کی تحریک ان معاملات سے رکنے والی نہیں،لاکھوں لوگ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے،چاند رات کو ہزاروں نوجوان جھنڈے لے کر نکلیں گے، آج امریکی ٹی وی پر واضع ہوگیا عمران خان کو کیوں ہٹایا گیا،ڈمی حکومت کے آخری ہفتے ہیں، عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے،
واضح رہے کہ چند روز قبل ملتان میں ایک تقریب کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ لوگ عید کے بعد میری کردار کشی کریں گے 35 سال سے یہ مافیا دو طریقے سے چلتا ہے۔ ایک یہ لوٹوں کو پیسہ دے کر خریدتے ہیں دوسرا طریقہ کردارکشی کرنا ہے، یہ لوگوں کو ڈراتے دھمکاتے ہیں،2017 میں پیسے دے کر میرے خلاف کتاب لکھوائی گئی، اب یہ لوگ عید کے بعد میری کردار کشی کرینگے
چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر
چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا
خاوند کی رہائی کیلئے چیئرمین نیب نے…..ویڈیو بنانے والی خاتون نے کیا کہا؟