عمران خان کو لانے والے کہاں ہیں جواب دیں؟تنگ آ گیا ہوں ، اب چپ نہیں رہ سکتا،نواز شریف
عمران خان کو لانے والے کہاں ہیں جواب دیں؟تنگ آ گیا ہوں ، اب چپ نہیں رہ سکتا،نواز شریف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میرے دور میں دنیا پاکستان کی ترقی کی تعریف کر رہی تھی، پوری قوم گواہ ہے، انہوں نے سالوں میں نہیں دنوں میں ملک کو تباہ کیا، بی آر ٹی کا منصوبہ سالوں میں بنا،پھر بھی بسوں کو آگ لگ جاتی ہے، چھتیں ٹوٹ جاتی ہیں، ہمارے تین منصوبے لاہور، ملتان ،پنڈی کو ملا لیں میٹرو کے، ان تینوں سے زیادہ خرچہ بی آر ٹی پر آیا، ہم نے منصوبے ایک ایک سال میں چلا دیئے ،بجلی کے کارخانے ایک ،ڈیرھ سال میں چلائے، اتنی سپیڈ ترقی کی آپ نے کبھی نہیں دیکھی ہو گی،قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں، گیس کے منصوبے جو بن رہے تھے،وہ دیکھیں ، کراچی پورٹ پر ہم نے کام کیا، پاکستان میں گیس ،بجلی آ گئی، دہشت گردی ختم ہو گئی، پاکستان کی اکانومی بھی چل پڑی، زمین آسمان کا فرق ہے، ہمارے زمانے میں ایک ڈالر سو روپے کا تھا، ہمارے آنے سے پہلے ڈالر بڑھ گیا تھا ہم اسکو اور کم کرتے ،یہاں پر ڈار صاحب بھی بیٹھے ہیں ان سے پوچھیں مشکلات تھیں لیکن ہم نے روپے کو قابو میں رکھا،
PMLN CWC happening now. MNS’s speech will be on air shortly Insha’Allah. Stay tuned. pic.twitter.com/DIYwToehsS
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 1, 2020
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے زرعی اجناس ، روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں کو بھی کنٹرول میں رکھا، بڑھنے نہیں دیا، چینی ہم 50 پر چھوڑ کر گئے تھے، اب سو روپے چینی ملک رہی ہے،وزیراعظم سے پوچھو، ان غریبوں سے پوچھو جو آج آٹا نہیں خرید سکتے، جن کے گھر فاقہ کشی ہو رہی ہے، جن کے بچے سکول نہیں جا سکتے کہ یا تو وہ روٹی کھائیں گے یا سکول جائیں گے، روٹی کھائیں گے یا بجلی کا بل دیں گے، آج دوائیاں بھی غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں، عوام کی زندگی کتنی اجیرن ہو چکی ہے، یہ ملک ہم نے خدا کے نام پر حاصل کیا، ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، ریاست مدینہ ایسی ہوتی ہے، حال یہ ہے کہ پاکستان میں آجکل لوگ سکون سے سو نہیں سکتے، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بھی دیکھ لی ہو گی، کہ پاکستان کی بیٹی کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا،مجرم دندناتے پھر رہے ہیں اور حکومت خاموش ہے، ہمارے دور میں ایسا نہین تھا، ہم نے ہر چیز کو کنٹرول کیا تھا اور عوام کی خدمت کر رہے تھے،
MNS gets a rousing welcome and standing ovation by CWC. People love him, can see through and are undeterred & unaffected by malicious slander campaigns. Party stands UNITED, Alhamdolillah. pic.twitter.com/gBW29ypBh9
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 1, 2020
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بڑے بڑے مسئلے حل کئے،ہم نے دفاعی سیکٹر میں بھی دفاعی فرنٹ پر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ہے، اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا،آپ نے پاکستان کا بیڑا غرق کر دیا، کشمیر کا بیڑا غرق کر دیا، میں کشمیر کا سفیر ، کہاں گئی سفارت، ہر سیکٹر میں ملک کو تباہ کر دیا، میں بھی آپ سے تنگ ہوں، جھونپڑی میںرہنے والے بھی تنگ ہیں، سب تنگ ہیں، عید آتی ہے، عید پر بچے روتے ہیں نئے جوتے، کپڑوں کے لئے پیسے نہیں ہوتے، عید والے دن بھی فکر ہوتی ہے کہ کھانا کہاں سے کھائیں گے،ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ اور ڈیڑھ کروڑ بندہ بے روزگار کر دیا، آپ کو لانے والے کہاں ہیں،آپ کو لانے والے بھی جوابدیں ،میں نے چند دن پہلے کہا تھا کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں، اسکی کوئی اہمیت نہیں، جو اسکو لے کر آئے ہیں وہ ہمیں بتائین کہ کیوں اسکو مسلط کیا، عوام کا مینڈیٹ چوری کیا،میں اب پاکستان کے موجودہ حالات کو دیکھ کر خاموش نہیں رہ سکتا، اور مجھے چپ کرانے کی کوشش بھی نہ کی جائے
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب کو تاریخ کے درست سمت پر کھڑے ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے یا نہیں ،جو میں علم بلند کر رہا ہوں میرا ساتھ دو گے؟ تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑوں گا، مجھے اپنے نظریئے پر قائم و دائم پائیں گے، ملک بچانے کے لئے میدان میں نکلا ہوں،ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا ہو گا،اب آپ کو مزید تاخیر نہیں کرنی، بغیر تاخیر کے اپنا فرض ادا کرنا ہو گا،غربت بہت بڑھ گئی ہے، تنخواہیں کم ہیں، مہنگائی زیادہ ہے، ہم یہاں پر الیکشن چوری کرتے ہیں، جعلی مینڈیٹ دیتے ہیں، آپ جیتے ہوئے تھے، آپ کو ہروایا گیا، آپ کو شکست دلوائی گئی،ہماری سیٹیں کسی اور کو دے دے گئیں، کئی حلقوں میں اتنے ووٹ مسترد ہوئے جس کی ماضی میں کوئی مثل نہیں ملتی.،پولنگ سٹیشنز سے لوگوں کو باہر نکالا گیا،نوازشریف اس مٹی کا نہیں بنا ہواجودہرے معیارپرخاموش رہے ،شہبازشریف کوسننا بھی گوارا نہیں کیا گیا،پکڑکرسیدھے جیل میں لےگئے ،شہبازشریف کواپنے دفاع میں کچھ کہنے کا بھی موقع نہیں دیا گیا،جنوبی ایشیامیں اس وقت سب سےپسماندہ ملک پاکستان ہے ،جوکچھ بھی ہورہا ہے میں اس پرخاموش نہیں رہوں گا،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرمجھےوزارت عظمیٰ سے نکالا گیا،اوآئی سی کوچھوڑکرنیا بلاک بنانے جا رہے ہیں،ملک کوکس طرف لے کرجارہے ہیں،
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مریم نواز گلگت بلتستان کا دورہ کریں گی ،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہفتےکولاہورمیں پرامن احتجاج کریں گے ،صوبائی،ڈویژنل اورضلعی سطح پرتنظیم سازی مکمل کر لی، 2018 کےانتخابات میں ملک پر نااہل حکومت مسلط کردی گئی،لاہور کا جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،12 اکتوبر کو کراچی میں کنونشن منعقد کریں گے،پیغام دیں گے کہ کوئی شب خون نہیں مارسکے گا
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز چند منتخب مقام پر جلسوں سے خطاب کریں گے،15 اکتوبر سے 13 نومبر تک گلگت بلستان کا انتخابی شیڈول بنایا ہے،ن لیگ پاکستان کی سب سےبڑی سیاسی جماعت ہے ،ن لیگ نےاپنے5سالہ دورمیں کارکردگی دکھائی ،مریم نواز دو نومبر کو سرگودھا کا دورہ کرینگی