وزیراعظم عمران خان کی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما مرحوم محمد علی سد پارہ کے بیٹے سے ملاقات

0
35

گلگت : وزیراعظم عمران خان کی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما مرحوم محمد علی سد پارہ کے بیٹے سے ملاقات ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے اپنے دورہ گلگت کے دوران پہاڑوں‌ کے بیٹے سے اہم ملاقات کی

گلگت کے دورے کے دوران عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما مرحوم محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے مرحوم محمد علی سدپارہ کی پاکستان کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کیلئے 370ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا جی بی میں سیاحت سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی بی کوایساپیکج دینےپرخراج تحسین پیش کرتاہوں، جی بی کوایساپیکیج دیناچاہتاتھاجس سےیہاں ترقی آئے،قرضوں کی وجہ سےخرچ کرنےکیلئےپیسہ کم ہوتاہے، ملک میں آنےوالےسالوں میں پیسہ آئے گا

Leave a reply