عمران خان کا کھیل ختم ہونیوالا، ادارے کرسی کے محافظ نہیں،مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب نے ملک میں تباہی مچائی سیلاب نے جوتباہی کی اس سے نمٹنا مشکل نظر آ رہا تھا،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سازش کا بیانیہ بنایا گیا، پورا کھیل کھیلا گیا کہا گیا سائفر پر صرف کھیلنا ہے، امریکہ کا نام نہیں لینا،7مارچ کو سائفر آیا، 9 کو کاپی وزیر اعظم ہاؤس میں منگوائی گئی، 27 مارچ کو جلسہ ہوا، عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہورہی تھی،کہا گیا منٹس تو ہم نے بنانے ہیں، تھریٹس اور سازش کا لفظ استعمال کریں گے، کہاگیا ملک کو حقیقی آزادی دینی ہے، میٹنگ بلانے کا انتظام کیا جاتا ہے، وزیر خارجہ اور وزرا کو بلایا جاتا ہے، 28ستمبر والی آڈیو کے بعد کی آڈیو میں کہا گیا کہ سائفر کی جگہ خط کہنا ہے اگر کسی نے ملک کے خلاف اتنی بڑی سازش کی تھی تو نام کیوں نہیں لینا، عمران خان کو پتہ تھا ملکی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں عمران خان نےاندرون اوربیرون ملک لوگوں کو میسج دیا، عمران خان اقتدار میں بیساکھیوں سے آئے تھے،عمران خان کو آج ڈر کیوں لگ رہا ہے،عمران خان کو پہلی بار سیاست اپنے بل بوتے پر کرنا پڑ رہی ہے، جو کرنا نہیں آتی،

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ بنا، مخالفین کے خلا ف مقدمات چلائے گئے، قومی سلامتی کے سنگین معاملے کو سیاست کی نذرکیا گیا ،عمران خان نے سائفر کوسیاست کی نذر کیا، کابینہ میں اس پر تفصیلی بحث ہوئی،سائفرکو تجزیہ اور منٹس میں تبدیل کیا گیا، کھیل کھیلنے کا کہا گیا، عمران خان نے گزشتہ روز کہا سائفر غائب ہوگیا ،عمران خان نے ملک کی تقدیرسے کھیلا ،عمران خان کہتے رہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی،سیکریٹ ایکٹ کے تحت سائفر کوئی دیکھ نہیں سکتا،عمران خان کہتے ہیں کہاں گیا،عمران خان نے عوام کو بے وقوف بنایا،قومی مفادات سے کھیلا،عمران خان اب کیا چاہتے ہیں، کن کو چوکیدار کہہ رہے ہیں ؟عمران خان کہتے ہیں نوازشریف این آر او کے تحت آرہے ہیں،عمران خان نے کہا نوازشریف بھاگ گئے،جو لوگ بھاگ جاتے ہیں وہ بیٹی کا ہاتھ پکڑ کرواپس نہیں آجاتے ،نواز شریف کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا، مریم نواز کا پاسپورٹ کئی سال ضبط رکھا گیا نوازشریف نے خود خط لکھا اور کہا کہ اگر میرے خلاف کچھ ثابت ہوجائے تو مقدمہ چلائے،مریم نواز کو دو بار گرفتار کیا، پہلے کیس میں کچھ نہ ملا، رمضان شوگر کیس میں پکڑا، عمران خان نے معیشت کو تباہ کر دیا، اب دہائیاں دے رہے ہیں مجھے بچائیں ،عمران خان جیسے شخص کو عبرت کا نشان بنانا بنتا ہےتاکہ آئندہ کوئی ایسا کچھ نہ کرے، عمران خان کا کھیل ختم ہونے والا ہے ادارے قومی سلامتی کے محافظ ہیں ،عمران خان کی اقتدار کی کرسی کے محافظ نہیں، قانون کے مطابق یہ کریمنل ایکٹیویٹی ہے، کیا سزا بنتی ہے کمیٹی تعین کرے گی،

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

ویڈیو:اداروں پر تنقید،اداکارہ سائرہ یوسف کا ٹویٹر اکاؤنٹ چلانیوالا پی ٹی آئی کارکن نکلا

Shares: