کراچی سمیت سندھ بھر میں امتحانی مراکز اور بورڈ دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی

کراچی سمیت سندھ بھر میں امتحانی مراکز اور بورڈ دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی #Baaghi

کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والے بورڈز کے امتحانات کے سلسلے میں امتحانی مراکز اور بورڈ دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بورڈز کے امتحانات کے سلسلے میں امتحانی مراکز اور بورڈ دفاتر میں دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے امتحانی مراکز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز کے نزدیک فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھولنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والے بورڈز کے امتحانات میں پرچے تاخیر سے ملنے، پیپر آؤٹ ہونے سمیت مختلف بے قاعدگیوں کی شکایات مل رہی تھیں جن کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

Comments are closed.