بچوں والو! اپریل میں1سے10سال تک کے3 ہزار315 بچےاوربچیاں کوروناکاشکار:19وفات پاگئے:وزارت صحت
اسلام آباد:اپریل میں1سے10سال تک کے3 ہزار315 بچےاوربچیاں کورونا کا شکار:19 وفات پاگئے:وزارت صحت نے اعدادوشمارجاری کرکے بچوں والوں کوخبردارکردیا :ملک بھر میں کورونا وائرس کے بچوں پر بھی وار جاری ہیں ، ماہ اپریل میں 1 سے 10 سال تک کے 3 ہزار 315 بچے اور بچیاں جبکہ 11 سے 20 سال تک کے 12 ہزار 162 لڑکے اور لڑکیاں کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
اپریل کے مہینے میں 19 بچے کورونا سے وفات پاگئے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اپریل کے مہینے میں 1 سے 10 سال تک کی 1 ہزار 424 بچیاں کورونا سے متاثر ہوئیں۔
ماہ اپریل میں 11 سے 20 سال تک کی 5 ہزار 205لڑکیاں کورونا کا شکار ہوئیں۔ اپریل کے مہینے میں 1 سے 10 سال تک کے 1 ہزار 891 بچے کورونا سے متاثر ہوئے، اپریل میں 11 سے 20 سال تک کے 6 ہزار 957 لڑکے کورونا کا شکار ہوئے۔
حکام کے مطابق ملک بھر میں 1 سے 10 سال تک کے 6 بچے اور بچیاں کورونا سے انتقال کرگئے۔ ملک بھر میں 11 سے 20 سال تک کے 13 لڑکے اور کڑکیاں کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھر میں اب تک 1 سے 10 سال تک کی 10 ہزار 36 بچیاں کورونا سے متاثر ہوچکیں ہیں ، ملک بھر میں اب تک 11 سے 20 سال تک کی 28 ہزار 496 بچیاں کورونا سے متاثر ہوچکیں ہیں۔
ملک بھر میں اب تک 1 سے 10 سال تک کے 14 ہزار 500 بچے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں ،ملک بھر میں اب تک 11 سے 20 سال تک کے 40 ہزار 670 لڑکے کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔