گلگت بلتستان :گلگت بلتستان انتخابات:گانچے 2 میں آزاد امیدوارحاجی عبدالحمید کے حامیوں نے ڈی سی آفس کا گھیراو کرلیا،جیت کوہارمیں بدلنے پرلوگ مشتعل،اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان سے الیکشن کے نتائج بدلنے کے حوالےسے اہم خبرآگئی ہے ،
باغی ٹی وی کے مطابق حاجی عبدالحمید 370 سے زائد ووٹوں سے جیت گئے ہیں لیکن نتیجہ روک کرپرانا کھیل کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے حلقہ گانچے 2 سے 8 امیدوارالیکشن لڑرہے ہیں ، ان میں شام 6 بجے تک دوامیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کے خبریں تھیں
لیکن اس حلقے میں اس وقت اچانک احتجاج سامنے آیا جب اس حلقہ سے واضح برتری کے باوجود حاجی عبدالحمید کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار آمنہ انصاری کوجتانے کی کوشش کے طورپررزلٹ روک دیا گیا ہے
یہ بھی خبریں گردش کررہی ہیں کہ آمنہ انصاری الیکشن کمیشن کومرعوب کرنے کے لیے یہ تاثردے رہی ہیںکہ شاید ان کو کچھ خاص حلقوںکی حمایت حاصل ہے ،
اس موقع پر یہ بھی واضحکردینا مناسب ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں ،نہ تو کوئی خاص حلقہ حمایت کررہا ہے اورنہ ہی گانچے کی عوام یہ قبول کریں گے
ادھر گانچے سے باغی ذرائع کےمطابق حاجی عبدالحمید کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ جیت چکے ہیںاورتمام پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج جمع ہوچکے ہیں جس کےمطابق حاجی عبدالحمید یہ نشست جیت چکے ہیں
باغی ٹی وی کو گانچے 2 کا نتیجہ موصول ہوچکا ہے ، اس کے علاوہ تمام پولنگ اسٹیشنوںسے بھی نتائج موصول ہوچکے ہیں ، جس کے مطابق آزاد امیدوار حاجی عبدالحمید 370 سے زائد ووٹوں سے جیت چکے ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آمنہ انصاری اس برتری کو شکست میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ قابل قبول نہیں ہوگی
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حاجی عبدالحمید ایک آزاد امیدوارکے طورپرالیکشن میں حصہ لے رہے تھے جن کو اس حلقے کی عوام کا بھرپوراعتماد حاصل تھا
ڈی سی آفس میں گانچے کی عوام کے احتجاج کودیکھنے کے لیے اس لنک کوکلک کریں
ذرائع کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں ان کے حمایتی اس وقت ڈی سی آفس کا گھیراو کیے ہوئے ہیں اوروہ ڈی سی سے حاجی عبدالحمید کی جیت کا نوٹیفکیشن مانگ رہے ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اگرحاجی عبدالحمیدکو ہراکرآمنہ انصاری کوجتانے کی کوشش کی گئی تو پھرگلگت بلتستان کے چپے چپے میں حکمرانوں کوہلا دینے والا احتجاج کیا جائے گا
باغی ذرائع کو موصلول ہونے والی اطلاعات میں کہا گیا ہےکہ اگرڈی سی نے ان حالات میں اگرجیتنے والے آزاد امیدوار حاجی عبدالحمید کونوٹیفکیشن جاری نہ کیا تو احتجاج کی صورت میں دیگر سیاسی جماعتیں بھی ان کے ساتھ ہوسکتی ہیں جو کہ ایک اچھی شگون نہیں
گانچے سے ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ نتائج بدلنے کی کوشش کی تو اس کی ذمہ داری ان اداروں پرہوگی جو گلگت بلتستان الیکیشن کو ڈیل کررہے ہیں
باغی ٹی وی بھی اس موقع پر آزاد امیدوار حاجی عبدالحمید کی جیت پرمبارکباد پیش کرتا ہے کیونکہ باغی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق حاجی عبدالحمید جیت چکے ہیں ، اب حتمی نتیجے کا انتظار باقی ہے