کچھ امیدوارجان بوجھ کر شکوک و شبہات پیدا کررہے ہیں،ایسا نہیں ہونا چاہیے: چیف الیکشن کمشنر

0
24

گلگت بلتستان: کچھ امیدوارجان بوجھ کر شکوک و شبہات پیدا کررہے ہیں،ایسا نہیں ہونا چاہیے: چیف الیکشن کمشنر،اطلاعات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ خلاف توقع زیادہ رہا، گلگت بلتستان میں پر امن ماحول میں پولنگ ہوئی، کچھ امیدوار جان بوجھ کر شکوک و شبہات پیدا کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن کے دوران پر امن پولنگ ہوئی، صاف اور شفاف انتخابات ہوئے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ دور دراز علاقوں کے انتخابی نتائج میں وقت لگے گا، غیر ذمہ دارانہ اور غیرضروری بیانات سے گریز کیا جائے۔

راجہ شہباز خان نے بتایا کہ کسی بھی حلقے کا حتمی نتیجہ ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے، کسی بھی حلقے میں انتخابی عملے کی کمی نہیں تھی، کچھ امیدوار جان بوجھ کر شکوک و شبہات پیدا کررہے ہیں۔

Leave a reply