باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیلی تھون میں میری قوم نے مجھے 14 ار ب روپے دیئے،
چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں بہت سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں،سندھ میں جہاں پانی کھڑا ہو گیا وہاں فصلیں تباہ ہو گئی ہیں،سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت 14 سال سے چل رہی ہے، ہمارے دور میں دریائے سندھ کے کنارے سیہون تک نہر مکمل کی گئی، سندھ حکومت نے سیہون سے آگے نہر نہیں بننے دی،شہباز شریف کی بے حسی ایسی ہے کہ وہ ملک سے باہر کے دورے کر رہے ہیں ملک میں اتنا بڑا عذاب آیا ہوا ہے اقوام متحدہ میں جانے کی کیا ضرورت تھی؟بلاول بھٹو بھی بیرون ملک چلے گئے،ان حالات میں کون اپنا ملک چھوڑ کر بیرون ملک جاتا ہے، اگر باہر چلے ہی گئے تھے تو ملک کی عزت میں اضافہ ہی کر دیتے، میں چاہتا ہوں کہ میں حقیقی آزادی کی تحریک میں چکوال آپ کو شامل کروں۔ جب میں کال دوں گا تو آپ سب نے اپنے ملک کو آزاد کرنے کے لیے نکلنا ہے۔ یہ لوگ اپنے ملک کے مفاد کے لیے کبھی نہیں سوچتے ،یہ صرف اپنے کیسز ختم کرانے اتے ہیں ،پاکستان کو لوٹ کے پیسے باہر لے جاتے ہیں چکوال آپ کے جنون کو سلام
چکوال میں ہونے والے جلسے میں مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے شرکت کی، چکوال کی سب تحصیلوں سے ق لیگی رہنما بھی جلوس لے کر جلسے میں آئے، حافظ عمار یاسر سمیت دیگر رہنما بھی جلسہ گاہ میں موجود تھے،
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
تحریک انصاف کے چیئرمین اقتدار جانے کے "غم "میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ذاتی دشمنی پر اتر آئے
عمران خان کیخلاف بیان،مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج