حیدرآباد:ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات:حیدرآباد میں خاتون لائن مین سخت گرمی بجلی کی بحالی کےلیے کوشاں،اطلاعات کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک تصویربڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون ایک کھنبے پرچڑھ کربجلی کی بحالی کے لیے اپنی جان ہتھیلی پررکھ کرکام کررہی ہے
ذرائع کے مطابق سندھ سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد میں ایک خاتون ایک کھنبے پرچڑھی ہوئی نظرآتی ہے اوروہ سخت گرمی مٰیں گیارہ ہزار کے وی تاروں تک پہنچ کران میں موجود خرابی کودورکررہی ہے
اس خاتون لائن مین کی اس محنت اورمشقت کودیکھ کرلوگ خراج تحسین بھی پیش کررہے ہیں اوراس خاتون کے لیے دعائیں بھی کررہے ہیں ،لوگوںکا کہنا ہےکہ ایک خاتون کس قدرمشکل میں سے گزررہی ہے اوراپنا اوراپنے گھروالوںکا پیٹ پال رہی ہے